سی بی آ ئی کورٹ

lalu prasad Twitter

ملک کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، معیشت اور سماجی ہم آہنگی تباہ ہو گئی: لالو یادو

گزشتہ اپریل مہینے میں چارہ گھوٹالے سےمتعلق معاملوں میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعدآر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے پارٹی کی سلور جوبلی کےموقع پر تین سال میں ​پہلی بار کسی عوامی تقریب سے خطاب کیا۔ مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایودھیا کے بعد کچھ لوگ متھرا کی بات کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے لوگ نہیں ہیں۔

سہراب الدین شیخ اور کوثر بی

سہراب الدین کے بھائی نے وزارت داخلہ، سی بی آئی سے ملزمین کو بری کرنے کے خلاف اپیل کرنے کو کہا

سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر معاملے میں گزشتہ سال 21 دسمبر کو سی بی آئی عدالت نے ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے تمام 22 ملزمین کو بری کر دیا تھا۔ ملزمین میں زیادہ تر گجرات اور راجستھان کے جونیئر سطح کے پولیس افسر شامل تھے۔

امت شاہ (فوٹو : رائٹرس)

امت شاہ اور ڈی جی ونجارہ، تلسی رام پرجاپتی قتل معاملے  کے اہم سازش کرنے والے ہیں: سی آئی او

تلسی رام پرجاپتی فرضی انکاؤنٹر کیس کے سی آئی او سندیپ تمگڑے نے سی بی آئی کورٹ کو بتایا کہ امت شاہ اور ڈی جی ونجارہ، دنیش ایم این اور راج کمار پانڈین جیسے آئی پی ایس افسر اس معاملے کے اہم سازش کرنے والے تھے۔

امت شاہ اور سہراب الدین شیخ (فوٹو : رائٹرس)

 سہراب الدین فرضی انکاؤنٹر سے امت شاہ کو سیاسی اور اقتصادی فائدہ ہوا: سابق انکوائری آفیسر

سہراب الدین فرضی انکاؤنٹر معاملے میں سابق چیف انکوائری آفیسر امیتابھ ٹھاکر نے بتایا کہ امت شاہ کو اس معاملے میں 70 لاکھ کی ادائیگی کی گئی تھی۔ سابق آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارہ، سابق ایس پی (ادئےپور) دنیش ایم این، سابق ایس پی (احمد آباد) راج کمار پانڈین اور سابق ڈی سی پی (احمد آباد) ابھئے چوڑاسما کو بھی فائدہ ہوا تھا۔

سہراب الدین شیخ اور کوثر بی

سہراب الدین کے بھائی نے کہا، پر جا پتی نے مجھے اس کے فرضی انکاؤنٹر کے بارے میں بتایا تھا

سہراب الدین شیخ کے بھائی رباب الدین نے عدالت کو بتایا کہ تلسی رام پرجاپتی نے اس کو بتایا تھا کہ اس کے بھائی کو فرضی انکاؤنٹر میں مارا گیاہے ۔ سہراب الدین کے ساتھی پر جاپتی کی بھی 2006میں ایک مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں موت ہوئی تھی ۔