اتر پردیش: لکھنؤ کے امام باڑے میں چھوٹے کپڑوں اور اسکرٹ پر پابندی، سیاحوں میں ناراضگی
لکھنؤ ضلع انتظامیہ نے مسلم مذہبی رہنماؤں کے مشورے پر طے کیا ہے کہ امام باڑے میں سیاح ’مہذب‘لباس پہنکر ہی داخل ہوں گے۔
لکھنؤ ضلع انتظامیہ نے مسلم مذہبی رہنماؤں کے مشورے پر طے کیا ہے کہ امام باڑے میں سیاح ’مہذب‘لباس پہنکر ہی داخل ہوں گے۔
حال ہی میں جاری ہدایتوں کے مد نظر طالبات نے انتظامیہ پر مورل پولیسنگ کا الزام لگایا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 21 مارچ کو ہولی کی ایک تقریب میں ہوئے ہنگامے کے بعد یہ ہدایت جاری کی گئی ۔ اس سے پہلے ایک تقریب میں طالبات کو لڑکوں سے الگ بیٹھنے کی ہدایت بھی دی گئی تھی۔