دنیا کے سامنے فلسطینی عوام کی دشواریوں اور عالمی رائے عامہ کو ایک بار پھر ہموار کرنے کی غرض سے ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں نومبر کے آخری عشرہ میں ایک عظیم الشان میڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 65 ممالک کے 750 صحافیوں، دانشوروں، مصنفین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے حصہ لیا۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی ابتدائی نتائج کے مطابق لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ اور ان کی سیاسی اتحادی جماعتوں نے ایک سو اٹھائیس رکنی پارلیمان میں نصف سے زائد نشستیں حاصل کر لی ہیں۔
کٹھوا گینگ ریپ کی خبر کے علاوہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے تاحیات نااہل قرار دیے جانے کی خبر کو مشرق وسطی کے اخباروں نے نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔
سعودی ولی عہد کا ماننا ہے کہ امریکی افواج کی موجودگی ، ایران کواپنا دائرہ بڑھانے سے روکے گی اور واشنگٹن کو اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ شام کے مستقبل پر ہونے والے کسی بھی فیصلہ میں اس کی رائے ہوگی۔
بین الاقوامی قوتوں کے درمیان ’طاقت اور رسہ کشی کی وجہ‘ سے شام میں جاری خونریز اور لاکھوں زندگیاں کھا جانے والی خانہ جنگی اپنے آٹھویں سال میں داخل ہو گئی ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےمصر کے پہلے سرکاری دورہ کا مشرق وسطی کے اخباروں میں بڑا چرچا رہا۔بالخصوص 2، 3 اور 4 مارچ 2018 کے اخباروں نےمتعدد اداریے اور مضامین اس دورہ کے تجزیہ پر وقف کیے۔ شامی بحران جوں کا توں برقرار ہے۔ اگرچہ پچھلے […]
اقوام متحدہ کے مطابق جنگ زدہ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں مشرقی غوطہ کی موجودہ صورت حال ’قطعی ناقابل قبول‘ ہے، جہاں دو ہفتوں میں زمینی اور فضائی حملوں میں قریب چھ سو افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
ملک شام یعنی سیریا میں گزشتہ ہفتے ایئر سٹرائیک کی خبریں آنے لگی۔ اس پر سوشل میڈیا میں تصویروں اور ویڈیو کا سیلاب آگیا۔ کچھ تصویریں بہت زیادہ عام ہوئیں جو دراصل شام کی تھی ہی نہیں،سوشل میڈیا ہوَش سلیر نے اپنی تفتیش میں بتایا کہ ان کا تعلق شام میں ہو رہی ایئر سٹرائیک سے نہیں ہے ۔
اقوام متحدہ ميں انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا ہے کہ مشرقی غوطہ میں حملہ کرنے والوں کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ انہوں نے تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے ميں لانے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
انقرہ اور ماسکو کے مابین طے پانے والے ایک دفاعی معاہدے کے تحت ترکی روس سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خریدے گا۔ اس دفاعی معاہدے کے بعد ترکی اور نیٹو اتحادیوں کے تعلقات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔ شامی علاقے عفرین میں امریکی حمایت […]
ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ فلسطین،متحدہ عرب امارات، عمان کا مشرق وسطی کے اخباروں میں چرچا رہا ، خاص طورسے فلسطینی،اماراتی اور عمانی اخبارات نے اہتمام کے ساتھ ہندوستانی وزیراعظم کی آمداور ہندوستان اور عرب ممالک کے تعلقات پر خبریں،مضامین اور دونوں ممالک کے سیاسی اور غیر سیاسی […]