شاہین ایجو کیشنل انسٹی ٹیوٹ

کرناٹک کے بیدر میں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن۔ (تصویر: اسپیشل ارینجمنٹ)

وزیر اعظم کے خلاف نازبیا الفاظ استعمال کرنا توہین آمیز ہے، سیڈیشن نہیں: کرناٹک ہائی کورٹ

سیڈیشن کا معاملہ رد کرتے ہوئے کرناٹک ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو حکومت کی پالیسیوں کی تنقید کرنا نہ سکھائیں۔ معاملہ کرناٹک کے بیدر میں واقع شاہین اسکول سے متعلق ہے۔ سال 2020 میں یہاں طالبعلموں کی طرف سےسی اے اے اور این آر سی کے خلاف ڈرامہ اسٹیج کرنے پر تنازعہ ہوگیا تھا۔

Supreme-Court_PTI

سیڈیشن قانون کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے ہدایت دینے کی عرضی سپریم کورٹ نے ٹھکرائی

کرناٹک کے بیدر میں ایک اسکول میں کھیلےگئےڈرامے کو لےکر درج ہوئی سیڈیشن کی ایف آئی آر رد کرانے کے لئے ایک ہیومن رائٹس کارکن کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر عرضی میں کہا گیا تھا کہ ایسے معاملوں میں ایف آئی آر درج کرنے سے پہلے شکایت کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی بنائی جانی چاہیے۔

شاہین اسکول میں بچوں سے پوچھ تاچھ کرتی پولیس (فوٹو : ویڈیو گریب)

کرناٹک اسکول معاملہ: عدالت نے کہا -سی اے اے مخالف ڈرامہ سیڈیشن نہیں، سبھی ملزمین کو ضمانت

بیدر کی ضلع عدالت نے اسکول انتظامیہ کے پانچ لوگوں کو پیشگی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسکولی بچوں کے ذریعے کھیلا گیا ڈرامہ سماج میں کسی بھی طرح کا تشدد یا بے یقینی کا ماحول پیدا نہیں کرتا اور پہلی نظر میں سیڈیشن کا معاملہ نہیں بنتا۔

شاہین اسکول میں بچوں سے پوچھ تاچھ کرتی پولیس(فوٹو : ویڈیوگریب)

کرناٹک اسکول سیڈیشن معاملہ: چائلڈ رائٹس کمیشن  نے پولیس سے کہا بچوں سے پوچھ تاچھ بند کریں

کرناٹک اسٹیٹ کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے بیدر پولیس کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ پولیس کی جانچ میں شاہین اسکول میں ڈر کا ماحول بنایا گیا اور پولیس کو فوراًاسکولی بچوں سے پوچھ تاچھ بند کر دینی چاہیے۔

شاہین اسکول میں بچوں سے پوچھ تاچھ کرتی پولیس(فوٹو : ویڈیوگریب)

کرناٹک: شہریت قانون مخالف ڈرامے کے سیڈیشن معاملے میں اسکولی بچوں سے چوتھی بار پوچھ تاچھ

پچھلے مہینے کرناٹک کے بیدر کے شاہین اسکول کے خلاف بچوں کے ذریعےسی اے اے مخالف ڈرامااسٹیج کرنے کے معاملے میں سیڈیشن کا معاملہ درج کیا گیاتھا۔ پہلے کی طرح ہی طال علموں سے ڈراما کس نے لکھا، کس نے تیاری کرائی اور ان کولائنیں کس نے رٹائیں جیسے سوال پوچھے گئے۔

علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی

کرناٹک: شہریت قانون کے خلاف ڈراما پیش کر نے پر اسکول کے خلاف سیڈیشن کا معاملہ درج

ایک مقامی سماجی کارکن کی شکایت پر کرناٹک کے شاہین اسکول اور اس کی انتظامیہ کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ نے پولیس پر طلبا، ان کے گارجین اور استاتذہ کے استحصال کاالزام لگایا ہے۔