فوج نے جموں وکشمیر کے شوپیاں علاقے میں گزشتہ18جولائی کو تین دہشت گردوں کے انکاؤنٹر میں مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اب ڈی این اے ٹیسٹ سے راجوری کےمتاثرہ خاندانوں کے ان دعووں کی تصدیق ہو گئی ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ انکاؤنٹر میں مارے گئے لوگ دہشت گرد نہیں، بلکہ مزدور تھے۔
فوج نے جموں وکشمیر کے شوپیاں علاقے میں گزشتہ18 جولائی کو تین دہشت گردوں کے انکاؤنٹر میں مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ وہیں راجوری کے متاثرہ خاندانوں کا کہنا تھا کہ انکاؤنٹر میں مارے گئے لوگ دہشت گرد نہیں، بلکہ مزدور تھے۔
مبینہ دہشت گردوں نے تقریباً 2:40بجے خوشبو جان کا ویہل گاؤں میں ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔
پولیس اور فوج کی جوائنٹ فورس کو اورنگ زیب کی لاش کالمپورا سے قریب 10 کلو میٹر دور گسو گاؤں میں ملی۔ اس کے سر اور گردن پر گولیوں کے نشان ہیں۔ جوان کی شوپیاں میں تعیناتی تھی۔