اپوزیشن پارٹیوں کی مخالفت کے بعد مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجئے سنگھ نے کہا کہ بجرنگ دل اور بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے اہلکاروں کو آئی ایس آئی سے پیسے لے کر پاکستان کے لیے جاسوسی کرتے ہوئے مدھیہ پردیش پولیس نے پکڑا ہے ۔ میں نے یہ الزام لگایا ہے ، جس پر آج بھی قائم ہوں۔
الیکشن کے ہنگاموں کے دوران مدھیہ پردیش میں کچھ اہم معاملات نظر انداز ہو گئے ہیں۔بی جے پی کی موجودہ سرکار نے ملک کے اس وسطی صوبے کے کچھ اہم مسائل کو پس پشت ڈال دیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع کے ایک صحافی کی عرضی پر ہائی کورٹ نے یہ حکم دیا ہے ۔پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت بن رہے گھروں کی ٹائلوں پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کی تصویریں لگائی جارہی تھیں ۔
ضلع کے وجئے پور وکاس کھنڈ کی اکلود پنچایت کے جھاڑبڑودا گاؤں میں دو ہفتوں کے اندر 5 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ انتظامیہ غذائی قلت کی بات سے انکار کر رہی ہے اور اموات کی وجہ بخار بتا رہی ہے۔
نجمہ کو راؤر کیلا جیل میں رکھا گیاتھا، جبکہ محبوب کو بھوپال سینٹرل جیل میں رکھا گیا جہاں 31 اکتوبر 2016 کو ایک انکاؤنٹر میں وہ بھوپال پولیس کےہاتھوں مارا گیا۔
بی جے پی ایم ایل اے پنا لال شاکیہ نے عورتوں کو دی ہے نصیحت کہا ؛عورتیں بانجھ رہیں مگر ایسے بچے پیدا نہ کریں جو ‘ سنسکاری’ نہ ہوں اور سماج میں خرابی پیدا کرتے ہوں۔
ہیومین رائٹس کمیشن نے ایک جانچ میں بھوپال سینٹرل جیل میں سیمی سے جڑے زیر سماعت قیدیوں کے ساتھ زیادتی کی شکایتوں کو صحیح پایا ہے اور ا س کے لیے جیل اسٹاف کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے۔
صحافی سندیپ شرما کے معاملے میں قومی انسانی حقوق کمیشن نے مدھیہ پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی کے ذریعے تحفظ مانگنے کے باوجود اس کو تحفظ نہ دینا ریاستی حکومت کی لاپروائی ہے۔
بھنڈکے صحافی سندیپ شرما کے مافیا اور پولیس کی ملی بھگت کا انکشاف کرنے کے بعد سے ان کو جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی تھی۔وزیر اعظم مودی اور وزیراعلیٰ شیوراج کو خط لکھکر انہوں نے تحفظ دینے کی مانگ بھی کی تھی۔
گونا سےبی جے پی کے رکن پارلیا منٹ پنالال شاکیہ نے بین الاقوامی یوم خواتین پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر ملکی روایت ہے۔
انکاؤنٹر کوکل ایک سال ہو جائے گا،لیکن ایک سال بعد بھی حکومت پر حقائق کو چھپانے کا الزام برقرار ہے۔ بھوپال سینٹرل جیل سےآٹھ قیدیوں کے فرار ہونےاور پولیس کے ہاتھو ں ان کے انکاؤنٹر کوکل ایک سال ہو جائے گا۔یہ ایک عجیب و غریب واقعہ تھا۔جیل افسران […]
‘رپورٹ دیکھکر لگتا ہے کہ اس کو کسی جج نے نہیں بلکہ پولیس افسر نے تیار کیا ہے۔ تمام ان سلجھے سوالوں کو کنارے کرتے ہوئے مدھیہ پردیش پولیس کو بچانے کا کام کیا گیا ہے۔‘ بھوپال :‘دفاع کے لیےجوابی فائرنگ میں ملزم مارے گئے۔’مبینہ انکاؤنٹر کہیں بھی […]