فلموں کی شوقین شیلا دکشت کو ہندوستانی سیاست کا دیو آنند کہا جا سکتا ہے۔ اتر پردیش میں ایک کے بعد ایک چار لوک سبھا ہار چکیں شیلا دکشت کے ستارے تب بدلے جب 1998 میں سونیا گاندھی نے انہیں دہلی کی صوبائی کانگریس کا صدر بنا دیا۔
خرید وفروخت کی سیاست میں بھی ایک کم از کم اعتماد اور ہم آہنگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کرناٹک کے انتخابی نتیجے کے بعد جو ہوا، وہ بتاتا ہے کہ مودی اورشاہ کی جوڑی کافی تیزی سے یہ اعتماد بھی کھو رہی ہے۔
آئینی قدروں اور ملک کے سیکولر کردار کو خطرہ بتاتے ہوئے عیسائیوں سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملک میں ایک سال کے اندر ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر ملک کی سلامتی اور رہنماؤں کے لیے روزہ رکھیں اور عبادت کریں ۔ نئی دہلی […]