عبدالمومن

ہندوستان سے مانگی ہے غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کی فہرست، اگر ایسا کوئی ہے تو واپس لیا جائے‌ گا: بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا ہے کہ ہندوستان کے پاس اگر وہاں غیر قانونی طور پر رہنے والے بنگلہ دیشیوں کی فہرست ہے تو ہمیں دے، ان لوگوں کو واپس لیا جائے‌گا۔ لیکن اگر ہمارے شہریوں کے علاوہ کوئی بنگلہ دیش میں گھستا ہے تو ہم اس کو واپس بھیج دیں‌گے۔

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے کہا، امت شاہ نے اقلیتوں پر ہو رہی زیادتی کو لے کر غلط بیانی سے کام لیا

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا، ہمارے ملک کے کئی اہم فیصلے الگ الگ مذاہب کے لوگوں کے ذریعے لئے جاتے ہیں۔ ہم کبھی بھی کسی کو ان کے مذہب کے آئینے سے نہیں دیکھتے ہیں۔