سی بی آئی نےبینکوں کےساتھ دھوکہ دھڑی کرنے کی ملزم کمپنیوں کے خلاف جانچ میں سمجھوتہ کرنے کے لیے مبینہ طور پر رشوت لینے کے معاملے میں اپنے چار عہدیداروں کے خلاف بدعنوانی کے معاملے درج کیے ہیں، ان میں دو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شامل ہیں۔
معروف نیوز ویب سائٹ کوبراپوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاؤسنگ لون دینے والی کمپنی ڈی ایچ ایف ایل نے کئی شیل کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا لون دیا اور پھر وہی روپیہ واپس انہی کمپنیوں کے پاس آ گیا جن کے مالک ڈی ایچ ایف ایل کے پروموٹر ہیں۔ الزام ہے کہ اس طریقے سے کمپنی نے تقریبا 31 ہزار کروڑ سے زیادہ کی ہیراپھیری کی۔
اقلیتوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات لگاتار بڑھ رہے ہیں، لیکن وہ شہری متوسط طبقہ، جو بد عنوانی کے مدعے پر سڑکوں پر اتر آیا تھا، وہ اس تشدد پر بے نیازتماشائی بنا ہوا ہے۔
خاص رپورٹ :وہسل بلوورکی مدد سے راجستھان پولیس سینکڑوں گراہکوں کو ٹھگنے کے الزام میں آئی سی آئی سی آئی بینک کے افسروں کی جانچکر رہی ہے۔ لیکن بیمہ اور بینکنگ ریگولیٹری اس بات سے بے پرواہ ہیں۔