ہریانہ اسمبلی میں کانگریسی ممبر کرن سنگھ دلال کے سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی گئی۔ گڑگاؤں میں گزشتہ پانچ سالوں میں ریپ کے سب سے زیادہ 663 معاملے درج ہوئے جبکہ قتل کی 470 وارداتیں ہوئیں۔ گڑگاؤں اور فریدآباد میں بچوں کے ریپ کے معاملے بھی سب سے زیادہ پائے گئے۔
ہریانہ کانگریس کے ترجمان وکاس چودھری کو فریدآباد کے سیکٹر 9 میں اس وقت گولی ماری گئی، جب وہ جم سے نکلکر کار میں بیٹھ رہے تھے۔ ہاسپٹل میں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔
یہ واقعہ فریدآباد لوک سبھا سیٹ کے تحت آنے والے اساوٹی گاؤں میں ہوا، جہاں 12 مئی کوووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹروں کو متاثر کرنے کی کوشش کے الزام میں سوموار کو بی جے پی کے ایک پولنگ ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس ر بوتھ پر 19 مئی کو نئے سرے سے ووٹنگ ہوگی۔
سوشل میڈیا پر فریدآباد میں ایک پولنگ سینٹر کے اندر مبینہ طور پر ووٹر کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ایک پولنگ ایجنٹ کا ویڈیو وائرل ہواتھا۔ الیکشن کمشنر اشوک لواسا نے تصدیق کی ہے کہ اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ہریانہ کے فرید آباد میں گئو تسکری کے نام پر پھروتی مانگنے کے الزام میں پولیس نے ایک گئو رکشک گروپ کے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔