آئی ایم ایف کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کئی عرب ممالک میں فی شخص قرض بہت ہی زیادہ بڑھ گیا ہے۔ یہاں جی ڈی پی کا اوسطاً 85 فیصد قرض ہے۔ وہیں لبنان اور سوڈان میں یہ قرض جی ڈی پی کے 150 فیصد سے زیادہ پہنچ چکا ہے۔
غزہ کے باشندے اسباب زندگی کے تحفظ کےلیے مزاحمت کررہے ہیں ، نوجوانوں کے پاس گھر خریدنے یا شادی کے پیسے نہیں ہیں اس کی وجہ سے وہ شادیا ں ٹال رہے ہیں اور خودکشی کا تناسب کافی بڑھ چکا ہے۔
سعودی ولی عہد کا ماننا ہے کہ امریکی افواج کی موجودگی ، ایران کواپنا دائرہ بڑھانے سے روکے گی اور واشنگٹن کو اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ شام کے مستقبل پر ہونے والے کسی بھی فیصلہ میں اس کی رائے ہوگی۔
فروری 2018 کو عراق سے شائع ہونے والے اور دوسرے ممالک کے مختلف شہروں سے پرنٹ ہونے والےروزنامہ “الزمان” نےاردن میں مہنگائی کےخلاف مظاہروں کی خبر شائع کی ہے۔1
چونکہ مصر ،عراق اور لبنان میں الیکشن کا وقت قریب آچکا ہے ، اس لیے الیکشن سے متعلق خبریں اخباروں کی زینت بننی شروع ہوگئی ہیں۔