جیٹ ایئرویز کے ملازمین کا مطالبہ، نریش گوئل اور اعلیٰ افسروں کے پاسپورٹ ضبط ہوں
آل انڈیا جیٹ ایئرویز آفیسرز اینڈ اسٹاف ایسوسی ایشن نے ممبئی پولیس کمشنر کو سونپے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ کنگ فشر اور کنباٹا ایوی ایشن کے مالک اپنے خلاف ممکنہ کاروائی سے بچنے کے لئے ملک چھوڑکر بھاگ گئے۔ اس سے بچنے کے لئے جیٹ ایئرویز کے اعلیٰ افسروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔