مدھیہ پردیش کے ریوا سے بی جے پی ایم پی جناردن مشرا نے آئی اے ایس افسر پر غیر قانونی کالونی میں رہنے والے لوگوں سے رشوت لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب میونسپل کمشنر سبھاجیت یادو آپ کے پاس آئے اورپیسے مانگے تو مجھے بلانا۔ میں آؤں گا اور ایک گڑھا کھود کر اس کو زندہ گاڑ دوں گا۔
مرکزی وزیر اور غازی پور بی جے پی ایم پی منوج سنہا نے کہا کہ پوروانچل کا کوئی بھی مجرم غاری پور میں گھس نہیں سکتا اور بی جے پی کے کارکنوں کو ترچھی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔ اگر اس نے ایسا کرنے کی حماقت کی تو اس کی آنکھیں نہیں رہیں گی ۔
کرناٹک کی بی جے پی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ رہ چکے کے ایس ایشورپا نے گزشتہ سال فروری میں ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ جو مسلم اچھے ہیں وہ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔
پنجاب صوبہ(پاکستان)کے انفارمیشن اینڈ کلچر منسٹر فیاض الحسن چوہان نے اپنے اس بیان پر معافی مانگی اور کہا کہ یہ بات انھوں نے پاکستان کے اقلیتوں کے لیے نہیں بلکہ ہندوستان کے وزیر اعظم مودی کے لیے کہی تھی۔