مدراس ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ صرف پارلیامنٹ کو رپورٹ کرنے والے کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل کی طرح سی بی آئی کو بھی ایک خودمختار ادارہ ہونا چاہیے۔ سی بی آئی کی خودمختاری یقینی بنانے کے لیے اسے قانونی درجہ دیا جانا چاہیے۔
مدراس ہائی کورٹ کی بنچ سی اے اے اور این آرسی کو لےکرمظاہرہ کرنے والےدوافراد کی عرضیوں پرشنوائی کر رہی تھی، جنہوں نے اسے لےکر اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے کی مانگ کی تھی۔
تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں شہریت قانون کی مخالفت میں سخت سکیورٹی کے درمیان ڈی ایم کے نے ریلی کا انعقاد کیا۔ پارٹی چیف نے سوال اٹھایا کہ شہریت ترمیم قانون کے تحت مسلمانوں کو پناہ گزین اور سری لنکا کو پڑوسی ملک کا درجہ کیوں نہیں دیا گیا ہے۔
شہریت ترمیم قانون کےخلاف تمل ناڈو کی اہم حزب مخالف پارٹی اور اس کے اتحاد میں شامل پارٹیوں کی آج چنئی میں ہو رہی مہاریلی پر روک لگانے کے لئے مدراس ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کی گئی تھی۔ حالانکہ، ہائی کورٹ نے ریلی پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ ہائی کورٹ نے پولیس کو ریلی کا ویڈیو بنانے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ کےکالیجئم نے جسٹس وجیہ کے تہل رمانی کا تبادلہ میگھالیہ ہائی کورٹ میں ہونے پر از سر نوغور کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد 6 ستمبر کوانہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
تمل ناڈو کے ویلور ضلع میں دلتوں کے ایک شمشان گھاٹ تک جانے والے راستے کو روکے جانے کے معاملے کا ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔ راستہ روکنے سے کمیونٹی کے لوگ اپنے رشتہ داروں کی لاش کو ایک ندی پر واقع پل سے نیچے گرانے کے لئے مجبور ہیں۔
مدراس کرشچین کالج(ایم سی سی)میں بیالوجی کی کم سے کم 34 طالبات نے کالج کے ایک پروفیسر پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ جسٹس ایس ویدیہ ناتھن نے پروفیسر کو جاری وجہ بتاؤ نوٹس کو خارج کرنے سے انکار کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔
اس مہینے کی شروعات میں مدراس ہائی کورٹ نے نلنی کو اس کی بیٹی کی شادی میں شامل ہونے کے لئے 30 دن کے پیرول کی منظوری دی تھی۔ حالانکہ، اس دوران اس کے انٹرویو دینے، سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے اور کسی بھی سیاسی شخصیت سے ملاقات کرنے پر روک رہےگی۔
مدراس ہائی کورٹ نے کہا کہ میڈیکل ٹرمینشن آف پریگننسی قانون، 1971 کی دفعہ 3 کے اہتماموں کے تحت اسقاط حمل کرایا جا سکتا ہے۔ متاثرہ کو بےوجہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لئے مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔
مدراس ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم سبرامنیم نے اپنے حکم میں کہا کہ عام آدمی سرکاری دفتروں میں اور سرکاری اہلکاروں کے بدعنوان طریقہ کار سے پوری طرح مایوس ہے۔
عدالت نے 18 ایم ایل اے کو نااہل ٹھہرائے جانے کے تمل ناڈو اسمبلی صدر کے حکم کے خلاف فیصلہ سنانے والے جسٹس ایم سندر کو دھمکی بھرا نامعلوم خط بھیجنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کی مانگ کو لےکر فوراً سماعت کی درخواست کو نامنظور کر دیا۔
15سال پرانے ایک معاملے میں ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کے ایک فیصلے کو پلٹتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فرد پر کسی بھی رواج یا تقریب میں شامل ہونے کا دباؤ بنانے کا اختیار کسی کو بھی نہیں ہے۔
پہلی اور دوسری کلاس کے بچوں کو جو ہوم ورک دیا جاتا ہے اس کی وجہ سے ان کے سونے کا دورانیہ متاثر ہوتا ہے۔جب تک بچے 5 سال کے نہیں ہوجاتے تب تک ان کو پنسل نہ پکڑایا جائے۔