بی جے پی اور کانگریس دونوں نے ہی مدھیہ پردیش کوہندوتوا کے لیب میں تبدیل کر دیا ہے۔ نقل مکانی، آدیواسی حقوق، غذائی قلت، بھوک مری،کھیتی کسانی جیسے مدعوں پر کوئی بھی بات نہیں کر رہا ہے۔
اگر گمراہ کن جانچ اور غلط استغاثہ کی وجہ سے بےقصور ملزم کو پریشانی جھیلنی پڑتی ہے تو زندہ رہنے کے حق کے تحت اس کو حکومت سے معاوضہ پانے کا حق ہے۔
بی جے پی ایم ایل اے پنا لال شاکیہ نے عورتوں کو دی ہے نصیحت کہا ؛عورتیں بانجھ رہیں مگر ایسے بچے پیدا نہ کریں جو ‘ سنسکاری’ نہ ہوں اور سماج میں خرابی پیدا کرتے ہوں۔
سنت سماج نے کہا تھا کہ ریاست کے 45 ضلعوں میں نرمدا کنارے لگائے گئے 6.5 کروڑ پودوں کی گنتی کرائی جائےگی۔ سنتوں نے اس سرکاری دعویٰ کو مہاگھوٹالہ قرار دےکر نرمدا گھوٹالہ رتھ یاترا نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
صحافی سندیپ شرما کے معاملے میں قومی انسانی حقوق کمیشن نے مدھیہ پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی کے ذریعے تحفظ مانگنے کے باوجود اس کو تحفظ نہ دینا ریاستی حکومت کی لاپروائی ہے۔
بھنڈکے صحافی سندیپ شرما کے مافیا اور پولیس کی ملی بھگت کا انکشاف کرنے کے بعد سے ان کو جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی تھی۔وزیر اعظم مودی اور وزیراعلیٰ شیوراج کو خط لکھکر انہوں نے تحفظ دینے کی مانگ بھی کی تھی۔
گونا سےبی جے پی کے رکن پارلیا منٹ پنالال شاکیہ نے بین الاقوامی یوم خواتین پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر ملکی روایت ہے۔
مدھیہ پردیش کے ڈبلیو سی ڈی ڈپارٹمنٹ(Women and Child development)کےاعداد و شمار کے مطابق ریاست میں جنوری 2016 سے جنوری 2018 کے درمیان قریب 57000 بچوں نے غذائی قلت کے سبب دم توڑ دیا۔