بارہ بنکی کے بی جے پی کے سینئر رہنما رنجیت بہادر شریواستوا نےایک عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی لوک سبھا الیکشن کے بعد چین سے مشینیں منگوا کر مسلمانوں کی حجامت کرائے گی اور پھر ان کا جبراً مذہب تبدیل کرا کر ہندو بنائے گی۔
گجرات سے بی جے پی کے ایم ایل اے رمیش کٹارا نے ایک انتخابی جلسے میں کہا کہ جو لوگ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے ، ان کو کام نہیں دیا جائے گا۔
سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے بی جے پی امیدوار جیا پرداہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جبکہ مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے ایک خاص کمیونٹی کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے یہ روک لگائی۔
پیلی بھیت میں ایک ریلی ے دوران مینکا گاندھی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لیے گاؤں کو ووٹ فیصد کی بنیاد پر اے ، بی سی ڈی زمرے میں بانٹا جائے گا، جہاں سے سب سے زیاد ہ ووٹ ملیں گے ، وہاں ترقیاتی کام پہلے ہوں گے۔
مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے اتر پردیش کے سلطان پور میں کہا تھا کہ اگر مسلمان مجھے ووٹ نہیں دیں گے تو میں بھی ان کے کام نہیں کروں گی ۔کانگریس نے ان کی امیدواری کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے پی رہنما اور مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے کہا، ایسا نہیں ہے کہ ہم لوگ مہاتما گاندھی کی چھٹی اولاد ہیں کہ ہم دیتے ہی جائیںگے اور پھر انتخاب میں شکست کھائیںگے۔ یہ جیت مسلمان کے بغیر بھی ہوگی، ان کے ساتھ بھی ہوگی۔