ویڈیو: آسام سیلاب سے بری طرح متاثر ہے۔ تبت سے ہوتے ہوئے آسام پہنچنے والی برہم پترا ندی میں ہر سال آنے والے سیلاب سے ریاست کی ایک بڑی آبادی متاثر ہوتی ہے۔ اس سال سیلاب کی وجہ سے اب تک 139 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ آسام کے لوگوں کو ہر سال اس تباہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دی وائر کی رپورٹ۔
آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ریاست کے 3376 گاؤں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور 127647.25 ہیکٹیئر فصل برباد ہو گئی ہے۔ ریاست کے 23 اضلاع میں بنے 629 راحت کیمپ میں 36320 لوگ پناہ لیے ہوئے ہیں۔
ویڈیو: منی پور میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت مصیبت میں آ گئی ہے۔ بدھ کو نیشنل پیپلس پارٹی کے نائب وزیر اعلیٰ وائی جوائے کمار سمیت نیشنل پیپلس پارٹی کے چار وزراء نے استعفیٰ دیا اور کانگریس میں شامل ہو گئے۔ اس مدعے کو تفصیل سے سمجھا رہی ہیں دی وائر کی ڈپٹی ایڈیٹر سنگیتا بروآ پیشاروتی۔
منی پور میں بی جے پی کے ساتھ گٹھ بندھن میں شامل نیشنل پیپلس پارٹی کے رہنما اورنائب وزیر اعلیٰ وائی جائے کمار سنگھ سمیت چار وزراء کے استعفیٰ بعد سرکار خطرے میں آ گئی ہے۔ کمار کا کہنا ہے کہ بی جے پی اپنے ہی اتحادیوں پر حملہ کرتی رہتی ہے، ہم ایسے سلوک کو کیسے قبول کر سکتے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے بدھ کو راجیہ سبھا میں بتایا کہ سال 17- 2015 کے دوران آٹھ شمال مشرقی ریاستوں سے لاپتہ ہوئے 27967 لوگوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 19344 لوگ آسام سے لاپتہ ہوئے ہیں۔
اسی سال اپریل مہینے میں افسپا قانون کو 3 ضلعوں سے عارضی طور پر ہٹا دیا گیا تھا۔ حالانکہ تراپ،چانگ لانگ اور لونگ ڈنگ ضلعوں کے ساتھ کچھ تھانہ حلقوں میں اس کو 30 ستمبر تک نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کو اب 31 مارچ 2020 تک بڑھا دیا۔
اے ایف ایس پی اے فوجیوں کو امن کے لئے خطرہ مانے جانے والوں پر گولی چلانے کی آزادی دیتا ہے،لیکن یہ ان کو فرضی انکاؤنٹریا دوسرے طرح کے ظلم کرنے کا حق فراہم نہیں کرتا۔
پولیس والوں نے عرضی دائر کر کے الزام لگایا تھا کہ بنچ نے کچھ ملزموں کو پہلے ہی اپنے تبصرے میں ’قاتل‘بتایا تھا۔ کورٹ نے کہا کہ ایس آئی ٹی کے ذریعے ان معاملوں میں کی جا رہی جانچ پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
یہ قدم اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ فوجیوں کو یہ لگتا ہے کہ افسپا نافذ ہونے کے باوجود اس پر غیرمنصفانہ طریقے سے مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہے جو بھی آئے، مگر ایسا لگتا ہے کہ فوجی اپنے صبر کے آخری نقطے پر پہنچ گیا ہے۔
منی پور فرضی انکاؤنٹر معاملے میں سی بی آئی کی جانچ سے ناراض سپریم کورٹ نے سی بی آئی ڈائریکٹر کو سوموار کو اگلی شنوائی میں پیش ہونے کو کہا ہے۔
سیلاب سے 6 ضلع میں ساڑھے 4 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 23 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ نئی دہلی: آسام میں سیلاب کی وجہ سے حالات اور خراب ہو گئے ہیں۔ اس سےآسام کے 6 ضلع میں ساڑھے 4 لاکھ سے […]
نارتھ ایسٹ میں عام زندگی متاثر ،گزشتہ 48گھنٹوں میں 6 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ۔ریاستی حکومت نے مرکز سے مانگی مدد۔
کرناٹک میں ریاست کی سب سے بڑی پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دیے جانے کے بعد گووا، منی پور میں کانگریس اور بہار میں آر جے ڈی کے ایم ایل اے نے گورنر سے ملاقات کر حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔
منی پور میں 2000 سے 2012 کے درمیان محافظ دستوں اور پولیس کے خلافمبینہ طور پر 1528 فرضی انکاؤنٹرغیرعدالتی قتل کا الزام ہے۔
منی پور میں سال 2000 سے 2012 کے درمیان محافظ دستوں اور پولیس پر مبینہ طور پر کی گئی 1528 فرضی مڈبھیڑ کا الزام ہے۔
ریاستوں کو اس معاملے میں نہیں پڑنا چاہیے کہ سیاح کیا کھانا چاہتا ہے اور کیا پینا چاہتا ہے۔ نئی دہلی : شراب پر پابندی کا دائرہ بڑھنے کے ساتھ ملک میں ٹورازم انڈسٹری کے لیے خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔ایسے میں نیتی آیوگ کے سی ای او […]