معاملہ کھووئی ضلع کا ہے، جہاں گاؤں والوں نے اتوار کی صبح پانچ مویشی لے جا رہے ایک منی ٹرک کو اگرتلہ کی طرف جاتے دیکھا اور پیچھا کر کےاس میں سوار تینوں لوگوں کی بےرحمی سے پٹائی کی، جس سے ان کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق جانچ جاری ہے اور ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
واقعہ ہندوستان بنگلہ دیش سرحد کے پاس تریپورہ کے سپاہی جالا ضلع کے گوروبند علاقے کا ہے۔ نوجوان کو مبینہ طور پر دو گائے کے ساتھ بھیڑ نے پکڑا تھا۔
واقعہ کٹیہار ضلع کا ہے، جہاں ایک مویشی کاروباری کے اہلکار محمد جمال کے ذریعے مبینہ طور پر رنگداری دینے سے منع کرنے پر مار پیٹ کی گئی، جس کے بعد اس کی موت ہو گئی۔
چلتی ٹرین کی زد میں آنے والے مویشیوں کی تعداد جہاں15-2014 میں 2000 تھی، وہیں یہ اعداد و شمار19-2018 میں بڑھکر تقریباً 30000 ہو گیا۔
کورٹ نے گجرات کے ٹونا بندرگاہ سے جانوروں کے ایکسپورٹ پر پابندی لگانے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو اقتدار کا غلط استعمال بتایا۔
مویشیوں کے کان میں ٹیگ لگاکر 12 عدد کا شناختی نمبر فراہم کیا گیا ہے۔ ایک متعلقہ افسر نے بتایا کہ اس سے مویشیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت اور اسمگلنگ کے ساتھ ان کو لاوارث چھوڑنے کی عادت پر لگام لگانے میں سرکار اور سسٹم کو مدد ملےگی۔