تریپورہ : بی جے پی کی معاون آئی پی ایف ٹی نے اٹھائی آدیواسی وزیراعلیٰ کی مانگ
آئی پی ایف ٹی کے صدر نے کہا آدیواسیوں کی حمایت کے بغیر بی جے پی کو اکثریت ملنا ممکن نہیں تھا، اس لئے ایوان کا رہنما آدیواسی ہونا چاہئے۔
آئی پی ایف ٹی کے صدر نے کہا آدیواسیوں کی حمایت کے بغیر بی جے پی کو اکثریت ملنا ممکن نہیں تھا، اس لئے ایوان کا رہنما آدیواسی ہونا چاہئے۔
ابھی نتیجہ آنے کے بعد الگ الگ اینگل سے تجزیہ ہوگا کہ آخر عوام نے مانک سرکار کو کیوں رجیکٹ کر دیا، لیکن فی الحال ایک بات بالکل اعتماد کے ساتھ کہی جا سکتی ہے۔ وہ یہ، کہ ہندوستان کی سیاست میں کسی عوامی نمائندے کی غریبی کی اب سیاسی قیمت نہیں رہ گئی ہے۔
سی پی ایم کے سنیت چوپڑا نے کہا:ہم اپنی ہار نہیں مانتے، ہم نے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی پر شکایت کی ہے۔ تریپورہ ایشو کو حتمی ماننے سے پہلے بہت کچھ ڈسکس کرنا ہوگا۔
ریاست کی 60 سیٹوں میں سے 42 پر بھاجپا آگے۔ بی جے پی لیڈر رام مادھو نے کہا عوام نے ہمارے ‘چلو پلٹائی’ کےنعرے کا ساتھ دیا۔