خصوصی رپورٹ : وہیکل رجسٹریشن سے متعلق ڈیٹا کو لےکرحکومت ہند کے ساتھ معاہدہ کرنے والی فاسٹ لین آٹوموٹو نے وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویزکومطلع کیے بغیر جرمنی کی ایک کمپنی مینسرو کے ساتھ ایک سب کانٹریکٹ کیا، جس میں‘حساس جانکاری’شیئر کرنے کی بات کہی گئی تھی۔ […]
خصوصی رپورٹ : وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے ذریعے پرائیویسی سےمتعلق خدشات اورمختلف عہدیداروں کے اعتراضات کو نظرانداز کرتے ہوئے ملک کے کئی کروڑ شہریوں کے گاڑیوں کے رجسٹریشن سے متعلق ڈیٹا آٹو ٹیک سالیوشنز کمپنی فاسٹ لین کو بےحد کم قیمت پر فروخت کیاگیا، جس کی بنیاد پر کمپنی نے خوب منافع کمایا۔
سویڈن کے ایک ٹی وی چینل کےمطابق2017 کے اواخر میں بس بنانے والی کمپنی سکینیا کے آڈیٹرس کوکمپنی کے ذریعے ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ کو تحفہ کے طور پر ایک لگزری بس دینے کے اشارے ملے تھے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری کے دفتر نے الزامات کوخارج کرتے ہوئے انہیں متعصب، فرضی اور بے بنیاد بتایا ہے۔
گزشتہ سال جون میں بی جے پی کے کارگزار صدر بنائے گئے جے پی نڈا امت شاہ کی جگہ بی جے پی کے نئے صدر بنے ہیں۔ موجودہ وقت میں وزیر داخلہ کی ذمہ داری نبھا رہے امت شاہ نے ساڑھے پانچ سالوں تک بی جے پی صدر کی ذمہ داری نبھائی۔
کرناٹک کے تین نائب وزیر اعلیٰ میں سے ایک گووند کرجول نے کہا کہ اچھی سڑکیں ہونے کی وجہ سے بڑے حادثےہوتے ہیں، جہاں لوگ 120 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہیں۔
گجرات کے وزیراعلیٰ وجئے روپانی نے موٹر وہیکل ایکٹ میں ہوئی ترمیم کے بعد طےشدہ جرمانہ کی رقم کو گھٹا دیاہے۔ اس کے بعد مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ جرمانے کا مقصد ریونیو نہیں بلکہ زندگیاں بچانا ہے۔
لنچنگ کے واقعات کو روکنے سے متعلق حل تلاش کرنے کے لیےگزشتہ سال وزراء کے ایک گروپ کی تشکیل کی گئی تھی، اب اس کی صدارت وزیر داخلہ امت شاہ کریںگے۔
بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے کہا کہ اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو بی ایس پی سپریمو مایاوتی کو این ڈی اے میں شامل کرنے کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
میگزین نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدو رپا کی ایک ڈائری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ارون جیٹلی اور نتن گڈکری کو 150 کروڑ روپے ، راجناتھ سنگھ کو 100 کروڑ روپے ، لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کو 50 کروڑ روپے دیے گئے ۔ اس کے علاوہ 250 کروڑ روپے کی ادائیگی ججوں کو کی گئی ۔
ناگپور میونسپل کارپوریشن کے ایک پروگرام میں مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ لوگ میراتعاون نہیں کرتے کیونکہ میرے تمام خیالات شاندار ہوتے ہیں۔ گڈکری نے دعویٰ کیا کہ انسان کے بالوں کے استعمال سے کسانوں کی پیداوار 25 فیصد بڑھ جاتی ہے۔
غور طلب ہے کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے وارننگ دی تھی کہ اگر کسی نے ان کے حلقے میں ذات پات کی بات کی تو وہ اس کی پٹائی کر دیں گے۔
پونے کے پنپڑی چنچواڑ میں ایک پروگرام میں بولتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ اقتصادی اور سماجی مساوات کی بنیاد پر سماج کو ایک ساتھ لانے کی ضرورت ہے اور اس میں ذات پات اور فرقہ واریت کی جگہ نہیں ہے۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے حال ہی میں ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ ، جو رہنما خواب دکھاتا ہے اور ان کو پورا نہیں کرتا تو عوام اس کی پٹائی کرتی ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے نتن گڈکری کے انتخابات میں کیے گئے وعدوں پر بیان اور گنگا ایکٹ لانے کی حمایت میں جی ڈی اگروال کی 110 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ونود دوا کا تبصرہ۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اپنا امریکہ، کناڈا اور عزرائیل دورہ آخری وقت پر رد کر دیا، جہاں وہ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے ساتھ منچ شیئر کرنے والے تھے۔
عید کی چھٹی کو لے کر ممتا بنرجی کی نوٹس،شہلا کے خلاف ایف آئی آر، راہل کا بیان اور دگووجئے سنگھ کا ٹوئٹ۔
اتوار کو نریندر مودی کے زور شور سے ہوئے روڈ شو میں ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کے کام کا افتتاح ہوا، جو 82 کلومیٹر لمبی اس اسکیم کا محض 8.36 کلومیٹر ہے۔
نتن گڈکری، کپل سبل، بکرم مجیٹھیا کے بعد کیجریوال نے ہتک عزت کے مقدمے میں ارون جیٹلی سے تحریری معافی مانگی ہے۔