نتیش سرکار کی جانب سے جاری ایک آرڈر میں احتجاج یا سڑک جام کرنے والوں کو سرکاری نوکری اور ٹھیکوں سےمحروم رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔ اپوزیشن رہنما تیجسوی یادو نے اس پر کہا کہ نتیش کمار مسولنی اور ہٹلر کو چیلنج دے رہے ہیں۔ نوکری بھی نہیں دیں گے اور احتجاج بھی نہیں کرنے دیں گے۔
بہارپولیس نے ریاست کے سکریٹریوں سے ایسے معاملے جہاں سوشل میڈیا کے ذریعےلوگوں اوراداروں کی جانب سےسرکار پر ناپسندیدہ تبصرہ کیا گیا ہو ان کے نوٹس میں لانے کی گزارش کی ہے تاکہ سائبرکرائم کےتحت متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی کی جائے۔
بہار کے جموئی ضلع میں مارے گئے آر ٹی آئی کارکن کے قتل کی وجہ پنچایت وکاس سے جڑی اسکیموں میں لوٹ کو اجاگر کرنا بتایا جا رہا ہے۔
کھینی پر پابندی کے لیے مرکزی حکومت کو کوئی خط نہیں لکھا گیا۔منھ کے کینسر سے بچنے کے لیے کھینی اور دوسرے تمباکو پروڈکٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
گزشتہ سالوں میں تمباکو کی کھپت 53 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد ہو گئی ہے۔حالانکہ کھینی(کچے تمباکو )کا استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد باعث تشویش ۔
گراؤنڈ رپورٹ: گزشتہ سال 10 اپریل کو بہار کے مشرقی چمپارن ہیڈ کوارٹر موتہاری میں بند پڑی چینی ملکے دو مزدوروں نے تنخواہ اور کسانوں کی بقایا ادائگی کے مدعا پر خودسوزی کر لی تھی۔
گراؤنڈ رپورٹ : بہار میں کسان کی خودکشی کے واقعات کم ہونے کا مطلب یہ قطعی نہیں کہ یہاں کے کسان زراعت کر کے مالامال ہو رہے ہیں۔ زراعتی بحران کے معاملے میں بہار کی تصویر بھی دوسری ریاستوں کی طرح خوفناک ہے۔
جنتادل یونائیٹیڈ کے سینئر لیڈر اور بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر ادے نارائن چودھری نے کہا کہ اس سے قبل انہوں نے حکومت کی تنقید سے اس لیے گریز کیا کہ وہ ایک آئینی عہدے پر فائز تھے۔ نئی دہلی : جنتادل یونائیٹیڈ کے سینئر لیڈر اور بہار اسمبلی […]