پچھلا رافیل سودا رد ہو گیا ہے،ہمیں اس بات کی جانکاری نہیں تھی: ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے چیئر مین نے کہا کہ چونکہ رافیل ڈیل میں سرکار سیدھے شامل تھی اس لیے ہم ہوائی جہاز کی قیمت اور پالیسیوں پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے چیئر مین نے کہا کہ چونکہ رافیل ڈیل میں سرکار سیدھے شامل تھی اس لیے ہم ہوائی جہاز کی قیمت اور پالیسیوں پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔
سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا کہ جو بھی جانکاری قانونی طور پر عام کی جا سکتی ہے اس کو عرضی گزاروں کو دیا جائے۔ اگر کوئی اطلاع خفیہ ہے تو اس کو سیل بند لفافے میں کورٹ کو سونپیں۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر مرکز رافیل کی قیمت نہیں بتا سکتی ہے تو حلف نامہ دائر کرے۔
جب اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کرنے کا فیصلہ کیا تو فیس بک، ٹوئٹر اور وہاٹس اپپ پر ایک تصویر وائرل ہوئی کہ نام تبدیل کرنے میں تقریباً 41 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوا ہے۔
این ڈی ٹی وی نے کہا ہےکہ یہ ہتک عزت کا الزام ہے اور کچھ نہیں بلکہ انل امبانی گروپ کے ذریعے حقائق کو دبانے اور میڈیا کو کام کرنے سے روکنے کی جبراً کوشش ہے۔
وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے فرانس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت کو ذرا بھی احساس نہیں تھا کہ ڈسالٹ ایویشن انل امبانی کی کمپنی سے قرار کرنے والی ہے ۔
فرانس کی انویسٹی گیٹیو ویب سائٹ’میڈیاپارٹ‘نے ڈاسسو ایویشن کے دستاویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ رافیل کی ڈیل حاصل کرنے کے لئے ڈاسسو کا انل امبانی کی ریلائنس ڈیفنس سے پارٹنرشپ کرنا ‘لازمی’تھا۔ اس رپورٹ کے بعد ڈاسسو نے صفائی دی ہے کہ اس نے بنا کسی دباؤ کے ریلائنس کو منتخب کیا تھا۔
مرکزی حکومت نے رافیل پر سپریم کورٹ میں داخل پی آئی ایل کی مخالفت کی اور یہ کہتے ہوئے ان کو خارج کرنے کی گزارش کی کہ یہ سیاسی فائدہ لینے کے لیے داخل کی گئیں ہیں۔
پی آئی ایل میں سپریم کورٹ سے مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کی گزارش کی گئی ہے کہ وہ ڈیل کی تفصیلی جانکاری اور یو پی اے ، این ڈی اے حکومتوں کے دوران ہوائی جہاز کی قیمتوں کا موازنہ سیل بند لفافے میں کورٹ کو سونپنے ۔
اپنی شخصی ایمانداری کا حوالہ دےکر وزیر اعظم مودی بڑے سرمایہ داروں سے اپنے قریبی رشتوں کو لےکر ہو رہی تنقید کو نہیں ٹال سکتے۔
ستمبر 2016 میں اس وقت کے وزیر دفاع منوہر پریکر اور فرانس کے وزیر دفاع کے درمیان رافیل قرار پر دستخط ہوئے تھے، اس کے ٹھیک پہلے وزارت دفاع کے ایک سینئر افسر نے رافیل لڑاکو ہوائی جہازوں کی قیمتوں کو لےکر سوال اٹھائے تھے اور اس کو فائل میں درج کیا تھا۔
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے رافیل ڈیل کو لے کر مودی حکومت پر اٹھ رہے سوال اور اس کی میڈیا کوریج پر سابق صحافی آشوتوش اور Defence Correspondent رنجیت کمار سے ارملیش کی بات چیت۔
فرانس کے سابق صدر فرانسوا اُولاند کے بیان کے بعد کہ امبانی کا نام حکومت ہند کی طرف سے آیا تھا، رافیل تنازعے میں شک کی سوئی فیصلہ کن طور پر نریندر مودی کی طرف مڑ گئی ہے۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا، وزیر اعظم نے ہندوستان کے ساتھ غداری اور فوجیوں کے لہو کی بے عزتی کی۔اولاند کے بیان پر فرانس حکومت نے دی صفائی، رافیل بنانے والی کمپنی نے خود ریلائنس ڈیفنس کو منتخب کیا۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے حالیہ بیانات اور ہندوستان کے ’وشو گرو‘ہونے کے بی جے پی کے دعوے پر ونود دوا کا تبصرہ۔
اگر وزیر دفاع کو یونیورسٹیوں میں اتنی ہی دلچسپی ہے تو جیو اانسٹی ٹیوٹ پر ہی ایک پریس کانفرنس کر دیں۔ بہت سی یونیورسٹی میں استاد نہیں ہیں۔ جو عارضی استاد ہیں ان کی تنخواہ بہت کم ہیں۔ ان سب پر بھی پریس کانفرنس کریں۔
جس وقت رافیل سودے پر بات چیت جاری تھی اسی وقت ریلائنس کر رہی تھی اس وقت کے فرانسیسی صدر کے پارٹنر کی مدد۔
پارٹی کے سینئر لیڈر اور ترجمان ایس جے پال ریڈی نے دعویٰ کیا کہ ؛یہ وزیراعظم نریندر مودی اور انل امبانی کے بیچ کا سیدھا سودا ہے۔ میں یہ کیوں کہہ رہا ہوں؟اس کی کچھ ٹھوس بنیاد ہے۔
کانگریس کو لگتا ہے کہ اس نے بی جے پی کی کمزور نبض پکڑ لی ہے اور وہ اس کو 2019 کے عام انتخابات تک ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتی ہے۔
وزیر دفاع نرملا سیتارمن بول چکی تھیں کہ وہ کچھ بھی نہیں چھپائیںگی، ملک کو سب بتائیںگی۔ لیکن کچھ دنوں کے بعد مکر گئیں اور کہہ دیا کہ فرانس اور ہندوستان کے درمیان خفیہ قرار ہے اور وہ معاہدے کی معلومات عام نہیں کر سکتی ہیں۔