یوجی سی کی جانب سے بی اے کی تاریخ کےنصاب کے لیے تیارکیےگئے ڈرافٹ میں معروف مؤرخین،مثلاً قدیم ہندوستان پر آر ایس شرما اورقرون وسطیٰ کے ہندوستان پر عرفان حبیب کی کتا بیں ہٹا دی گئی ہیں ۔ ان کی جگہ ‘سنگھ اور اقتدار’کے قریبی سمجھے جانے والے مصنفین کو شامل کیا گیا ہے۔
ویڈیو: میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں کچھ میڈیا ہاؤس کو سرکاری اشتہار نہ دینے کے مودی حکومت کے فیصلے پر سینئر صحافی راجیو رنجن ناگ، ستیہ ہندی ویب سائٹ کے مدیر آشوتوش اور دی وائر کے بانی مدیران میں سے ایک ایم کے وینو سے ارملیش کی بات چیت۔
مجموعی طور پر 2.6 کروڑ ماہانہ ر یڈرس والے تین بڑےاخبار گروپ کا کہنا ہے کہ مودی کے پچھلے مہینے لگاتار دوسری بار بھاری اکثریت سے منتخب ہو کر اقتدار میں آنے سے پہلے ہی ان کے کروڑوں روپے کے اشتہارات کو بند کر دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوکری کھونے والے ان 50 لاکھ لوگوں میں شہری اور دیہی علاقوں کے کم تعلیم یافتہ مردوں کی تعداد زیادہ ہے۔ مردوں کے مقابلے خواتین اس سے زیادہ متاثر ہیں۔
میڈیا کا ایک بڑا طبقہ، جس کا مذہب اقتدار میں بیٹھے لوگوں سے سوال پوچھنا ہونا چاہیے، گھٹنے ٹیک چکا ہے اور ملک کے کچھ سب سے طاقتور لوگوں نے خاموشی اختیار کرلی ہے، لیکن عام لوگ ایسا نہیں کرنے والے ہیں۔ ان کی آواز اونچے تختوں پر بیٹھے لوگوں کو سنائی نہیں دیتی، لیکن جب وقت آتا ہے وہ اپنا فیصلہ سناتے ہیں۔
ایئر انڈیا کے چیئر مین اشونی لوہانی نے مئی 2016 میں پائلٹوں کو ایسی ہی ہدایت دی تھی۔ افسروں نے بتایا کہ ملک کے تیور کو دیکھتے ہوئے اہلکاروں کے لیے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔
سی ایم آئی ای کے مطابق ،رواں سال کے اکتوبر میں بے روزگاری کی شرح 6.9 فیصد پر پہنچ گئی ہے جو گزشتہ 2 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔
ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی اینڈ پرموشن (ڈی آئی پی پی ) کے مطابق، 18-2017 میں ملک میں ایف ڈی آئی شرح تین فیصد بڑھی۔ جبکہ 17-2016 میں شرح نمو 8.67، 16-2015 میں 29، 15-2014 میں 27 اور 14-2013 میں 8 فیصد رہی تھی۔
مودی حکومت کے آنے کے بعد تعلیم کے میدان میں بہت احتیاط کے ساتھ اس نظریہ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کا ملک کے فطری مزاج کے ساتھ کوئی میل نہیں ہے۔
پاکسو ایکٹ میں بڑی تبدیلی، 12 سال سے کم عمر کے بچوں سے ریپ پر ہوگی پھانسی کی سزا۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایس سی ایس ٹی قانون میں تبدیلی کے خلاف ہوئے بھارت بند اور وزیر اعظم نریندر مودی کی چپی پر ونود دوا کا تبصرہ
ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بےگھرلوگوں کو گھر دینے کے تمام دعوے بھلےہی کریں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک کی راجدھانی میں موجود رین بسیرےدکھاوا محض ہے۔
حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاشی بحران کے لئے نوٹ بندی ذمہ دارنہیں ہے۔ وہ صحیح کہہ رہے ہیں۔ معاشی بحران کا آغاز اس سے پہلے ہو گیا تھا۔ نوٹ بندی نے صرف آگ میں گھی کا کام کیا۔ وزیر خزانہ نے معیشت کی جوحالت […]
انہوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں یہ حکومت پوری طرح ناکام رہی ہے۔ پرنسٹن / امریکہ: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے روزگار کی سست رفتار سے متعلق یہاں مرکز کی نریندر مودی حکومت پر نشانہ […]