ویڈیو: مرکزی حکومت نے گزشتہ دنوں نیشنل پاپولیشن رجسٹر یعنی این پی آر اپ ڈیٹ کرنے اور مردم شماری 2021 کی شروعات کرنے کو منظوری دے دی ہے۔اس کے بعد ہی بحث شروع ہو گئی کہ یہ ملک بھر میں این آر سی لانے کا پہلا قدم ہے،جس کی مخالفت ہو رہی ہے۔ اس بارے میں تفصیل سے جانکاری دے رہے ہیں سپریم کورٹ کے وکیل شادان فراست۔
وزیراعظم مودی کی صدارت والی مرکزی کابینہ نے نیشنل پاپولیشن رجسٹرکو اپ ڈیٹ کرنے کی منطوری دے دی ہے۔ اپوزیشن نے اس کو ملک گیر این آر سی کی سمت میں حکومت کا پہلا قدم بتایا ہے۔
اس نئے ہیلتھ سسٹم میں ان کو شامل نہیں کیا جائےگا جو آیوشمان بھارت یوجنا کے دائرے میں ہیں۔ حال میں شروع اس اسکیم کے دائرے میں کل آبادی کا 40 فیصد آتا ہے۔ یہ وہ غریب لوگ ہیں جو خود سے ہیلتھ اسکیم لینے کی حالت میں نہیں ہیں۔
اس سے پہلے کمیٹی کے اہم ممبر ڈاکٹرسرجیت بھلا ا س سال کی شروعات میں ہی کمیٹی سے الگ ہو گئے تھے۔
ساتھ ہی کانگریس کی مجوزہ نیائے اسکیم کی تنقید کو لےکر الیکشن کمیشن نے نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مجرم ٹھہرایا۔
الیکشن کمیٹی سے جڑے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتی آیوگ کے نائب چیئر پرسن راجیو کمار نوکر شاہ ہیں اور ان کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے جس سے بی جے پی کو فائدہ ہوسکتا ہے۔
نریندر مودی حکومت کی پچھلی کئی اسکیموں کی طرح یہ نئی اسکیم بھی دکھاتی ہے کہ لٹین دہلی اصلی ہندوستان کی سچائی سے کتنی دور ہے۔
میڈیا اور عوام میں پیوش گوئل کے بیان کو غلط طریقے سے سمجھا گیا اور ‘رعایت’ کو ‘برأت’ سمجھ لیا گیا ! اسی غلط فہمی میں بی جے پی کے رہنما اپنی پارٹی اور مودی حکومت کو شاباشی دینے لگے۔
مرکزی وزیر پیوش گوئل نےدعویٰ کیا کہ دینا کی سب سے بڑی ہیلتھ سروس’ آیوشمان بھارت یوجنا ‘کے تحت اب تک 10 لاکھ مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت نے مہنگائی کی کمر توڑ دی ہے۔وہیں اپوزیشن نے اس بجٹ کو جملے بازی اور انتخابی تشہیر قرار دیا ہے۔
ارون جیٹلی کی غیر موجودگی میں وزارت خزانہ کی ذمہ داری سنبھال رہے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے انتخابی سال میں عوام کو لبھانے والا عبوری بجٹ پیش کیا۔ مڈل کلاس کو ٹیکس میں دی گئی بڑی راحت کے تحت سرمایہ کاری پر 6.5 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر چھوٹ کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
کیرل اور ہماچل پردیش دونوں کو ہی اس انڈیکس میں 100 میں سے 69 نمبر ملے ہیں۔ وہیں اتر پردیش کی کارکردگی42 نمبر کے ساتھ سب سے خراب رہی ہے۔
لاء منسٹر روی شنکر پرساد نے کہا کہ یو پی ایس سی کے ذریعے ایک آل انڈیا جوڈیشیل سروس اگزام کے تحت ایس سی اور ایس ٹی کمیونٹی کے لوگوں کی بھرتی کی جاسکتی ہے۔
مودی حکومت پبلک سیکٹر کی کمپنی سینٹرل الیکٹرانک لمیٹڈ کی 100 فیصد حصےداری بیچ رہی ہے، جس کی مخالفت میں اس کے ملازم تقریباً 2 مہینے سے دھرنے پر ہیں۔
اس وقت سول سروس کے لیے جنرل کٹیگری کے امیدوار کی عمر کی میعاد زیادہ سے زیادہ 30 سال ہے۔ نیتی آیوگ نے سبھی سول سروس کے لیے صرف ایک اگزام کرانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
بھلا کا استعفیٰ ایسے وقت میں آیا ہے جب گزشتہ 15 مہینوں میں 3 اکانومسٹ حکومت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ۔ سب سے پہلے اگست 2017 میں نیتی آیوگ کے پہلے وائس چیئر مین اروند پن گڑھیا نے اپنا عہدہ چھوڑا تھا۔ اس کے بعد جون 2018میں سابق چیف اکانومک ایڈوائزر اروند سبرامنیم نے استعفیٰ دیا اور 10 دسمبر کو آر بی آئی گورنر ارجت پٹیل نے استعفیٰ دیا تھا۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اپنا امریکہ، کناڈا اور عزرائیل دورہ آخری وقت پر رد کر دیا، جہاں وہ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے ساتھ منچ شیئر کرنے والے تھے۔
نیتی آیوگ نے کے نائب چیئر مین نے کہا ہے کہ ہندوستان بھلے ہی دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہے لیکن ہماری فی کس آمدنی فرانس سے 20 گنا کم ہے۔
صحت کے لیے مضر اور نقصان دہ ہونے کہ وجہ سے امیتابھ بچن نے 2014میں پیپسی کے ساتھ اپنا قرار رد کر دیا تھا۔امید کی جارہی ہے کہ امیتابھ ہارلکس کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں گے۔ نئی دہلی:امیتابھ بچن نے گزشتہ31 مئی کو ہندوستان میں غذائی قلت سے […]
نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین راجیو کمار نے کہا، ‘ تعلیم اور صحت کے شعبے میں گجرات کی کامیابیاں اس کے دیگر شعبوں کی کامیابیوں کی طرح نہیں ہیں۔
نیتی آیوگ کے ذریعے جاری Healthy States, Progressive India نامی یہ رپورٹ 2015-16 کے لئے تین زمروں میں بڑی ریاست، چھوٹی ریاست اور اور یونین ٹیریٹری کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ نئی دہلی :ملک کی21 بڑی ریاستوں میں سے 17 ریاستوں میں پیدائش کے وقت جنسی […]
نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار نے کہا، ‘ مجھے نہیں لگتا کہ ہم بےروزگاری سے پریشان ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ بےروزگاری نہیں بلکہ کم روزگار یا غیراطمینان بخش روزگار کا معاملہ ہے۔ ‘
ریاستوں کو اس معاملے میں نہیں پڑنا چاہیے کہ سیاح کیا کھانا چاہتا ہے اور کیا پینا چاہتا ہے۔ نئی دہلی : شراب پر پابندی کا دائرہ بڑھنے کے ساتھ ملک میں ٹورازم انڈسٹری کے لیے خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔ایسے میں نیتی آیوگ کے سی ای او […]