بھیما کورےگاؤں: بامبے ہائی کورٹ نے گونجالوس سے پوچھا، ’ آپ نے گھر پر ’وار اینڈ پیس‘ کتاب کیوں رکھی تھی؟‘
بامبے ہائی کورٹ نے ایلگار پریشد-بھیما کورےگاؤں معاملے میں ملزم ورنن گونجالوس اور دیگر کی ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ’وار اینڈ پیس ‘جیسی کتابیں ریاست کے خلاف مواد کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔’ وار اینڈ پیس ‘روسکے شہرہ آفاق ادیب لیو ٹالسٹائی کا ناول ہے۔