وزیر اعلیٰ

 ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر(فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

یوپی پنچایت انتخابات: بی جے پی نے ریپ کے مجرم کلدیپ سینگر کی بیوی کو ٹکٹ دیا

بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سینگر کو ایک نابالغ لڑکی کے ریپ اور ان کےوالدکے قتل کے معاملے میں مجرم ٹھہرایا جا چکا ہے۔ اب بی جے پی نے اناؤ سے موجودہ ضلع پنچایت چیئر پرسن اور سینگر کی بیوی سنگیتا سینگر کو ضلع پنچایت ممبر کے لیے ٖفتح پور چوراسی III سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔

فوٹو بہ شکریہ، اے این آئی

اناؤ ریپ کیس: کلیدی ملزم سینگر اشتہارات میں پی ایم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی کے ساتھ نظر آئے

بی جے پی نے اس پورے معاملے سے دوری بنالی ہے ۔ پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ، سینگر کا اخبار میں فوٹو شائع کروانا کسی کی ذاتی پسند یا خواہش ہو سکتی ہے ۔ پارٹی یا ریاستی حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

کلدیپ سینگر (فوٹو : پی ٹی آئی) 

اناؤ ریپ کیس: ایم ایل اے کلدیپ سینگر کو تہاڑ جیل منتقل کرنے کا حکم

ایم ایل اے کلدیپ سینگر کو تہاڑ جیل منتقل کرنے کا حکم دہلی کی عدالت نے دیا ہے۔ اس سے پہلے جان کا خطرہ بتانے پر گزشتہ 2 اگست کو سپریم کورٹ نے رائےبریلی جیل میں بند متاثرہ کے چچا کو تہاڑ جیل شفٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

اناؤ ریپ کیس: متاثرہ کو علاج کے لئے دہلی ایمس لایا جائے؛ سپریم کورٹ

متاثرہ گزشتہ آٹھ دنوں سے لکھنؤ کے کے جی ایم یو ٹراما سینٹر میں بھرتی ہیں۔ سوموار کو ہاسپٹل کی طرف سے بتایا گیا کہ متاثرہ اور ان کے وکیل کی حالت نازک لیکن اسٹیبل ہے۔ متاثرہ حادثے کے نو دن بعد ہوش میں آئی ہیں جبکہ وکیل اب بھی کوما میں ہیں۔

کلدیپ سینگر (فوٹو : پی ٹی آئی) 

اناؤ ریپ کیس: سیتاپور جیل کے دو ملازمین‎ کا تبادلہ، یہیں بند ہیں ریپ کے ملزم ایم ایل اے سینگر

اتر پردیش کی سیتاپور جیل کے دو ملازمین‎ کے ذریعے مبینہ طور پر رشوت لینے سے متعلق ویڈیو سامنے آنے کے بعد معاملے کی جانچ‌کے حکم دئے گئے ہیں۔ ویڈیو میں ایک جیل اہلکار ایم ایل اے سینگر سے ملنے کے لئے ایک نوجوان کو 15 دن بعد آنے کے لئے کہہ رہا ہے اور ایک دوسرے ویڈیو میں دوسرا جیل اہلکار اس سے رشوت لیتے ہوئےنظر آ رہا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

اناؤ ریپ کیس: متاثرہ سے جڑے تمام معاملے دہلی ٹرانسفر، ایم ایل اے سینگر بی جے پی سے برخاست

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو اناؤ ریپ کیس کی متاثرہ کے ساتھ ہوئے حادثے کی تفتیش ایک ہفتہ کے اندر پوری کرنے کا حکم دیاہے۔ اس کے ساتھ ہی اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو متاثرہ کو 25 لاکھ اور اس کے وکیل کو 20 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔

رائے بریلی میں ٹرک کی ٹکر کے بعد کار (فوٹو : پی ٹی آئی)

’وہ ہمارے گھر آکر کہتے تھے کہ تمہاری پوری فیملی کو ختم کر دیں‌ گے اور انہوں نے کر دکھایا‘

انٹرویو : اتوار کو رائے بریلی میں ہوئے ایکسیڈنٹ کے بعد اناؤریپ کیس کی متاثرہ لکھنؤ میں بھرتی ہیں، جہاں ان کی اور ان کے وکیل کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ان کی بڑی بہن کا کہنا ہے کہ یہ ایکسیڈنٹ سازش کے تحت کروایا گیا تھا۔ ان سے بات چیت۔

رنجن گگوئی/فوٹو: پی ٹی آئی

سی جے آئی نے اناؤ ریپ کی متاثرہ کے خط پر رپورٹ مانگی، کل سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت

اناؤ ریپ کی متاثرہ کے ذریعے بھیجے گئے خط پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔ چیف جسٹس رنجن گگوئی نے رجسٹری سے تفصیلی جانکاری دینے کو کہا ہے کہ ابھی تک اناؤریپ متاثرہ کا خط ان کے پاس کیوں نہیں پہنچایا گیا ہے۔

2V_5vs2H

’ساکشی مہاراج کا جیل میں کلدیپ سینگر سے ملنا بتاتا ہے کہ ان کو اقتدار کی حمایت حاصل ہے‘

ویڈیو: بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر پر ریپ کا الزام لگانے والی اناؤ کی متاثرہ کا مشتبہ حالات میں گزشتہ 28 جولائی کو اترپردیش کے رائے بریلی میں ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ اس کی مخالفت میں اور متاثرہ کو انصاف دلانے کی مانگ کو لے کر نئی دہلی میں مظاہرہ ہوا۔

کلدیپ سینگر (فوٹو : پی ٹی آئی) 

اناؤ ریپ کیس: متاثرہ کے ایکسیڈنٹ معاملے میں بی جے پی ایم ایل اے پر قتل کا مقدمہ درج

بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر پر ریپ کا الزام لگانے والی لڑکی اتوار کو اتر پردیش کے رائے بریلی کی جیل میں بند اپنے چچا سے ملنے گئی ہوئی تھیں۔ اس دوران ایک ٹرک نے ان کی کار میں ٹکر مار دی تھی۔حادثے میں متاثرہ کی چاچی اور موسی کی موت ہو گئی جبکہ متاثرہ اور ان کے وکیل سنگین طور پر زخمی ہیں۔

 (فوٹو بہ شکریہ : اے این آئی)

اناؤ ریپ کیس: سڑک حادثے میں متاثرہ شدید طور پر زخمی، ماں نے بی جے پی ایم ایل اے کو ذمہ دار ٹھہرایا

متاثرہ کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ اس حادثہ کے لیے بی جے پی ایم ایل اے ذمہ دارہے۔۔ اناؤ ضلع ‎ کے بانگرمؤ سے بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر پر متاثرہ لڑکی سے ریپ کا الزام ہے۔ اس معاملے کی تفتیش سی بی آئی کر رہی ہے۔

اناؤ ریپ  معاملے میں ملزم بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگر (فوٹو : فیس بک)

اناؤ گینگ ریپ معاملہ: متاثرہ اوراس کے رشتہ داروں پر جعلی سرٹیفیکٹ دینے کے الزام میں مقدمہ درج

الزام ہے کہ ماں اور چچا نے متاثرہ کو نابالغ بتانے کے لئے جعلی اسکول ٹرانسفر سرٹیفیکٹ(ٹی سی) پولیس کو دیا تھا۔ اناؤ ریپ معاملے میں ملزم ششی سنگھ کے شوہر ہرپال سنگھ نے اس کی شکایت کی تھی۔

علامتی تصویر/ فوٹو: پی ٹی آئی

مہاراشٹر اسمبلی میں مراٹھا ریزرویشن بل پاس، روزگار اور تعلیم میں 16 فیصدی ریزرویشن

مہاراشٹر حکومت نے مراٹھاؤں کو نوکری اور تعلیم میں 16 فیصد ریزرویشن دینے کی تجویز اسمبلی میں رکھی تھی، جس کو دونوں ایوان نے مشترکہ رضامندی سے پاس کر دیا۔ حکومت کی کوشش 5 دسمبر سے ریاست میں مراٹھا ریزرویشن نافذ کرنے کی ہے۔

کلدیپ سینگر (فوٹو : پی ٹی آئی) 

اناؤ ریپ کیس : متاثرہ فیملی نے پولیس پر لگایا شکایت کو بدلنے کا الزام

اناؤ ریپ کیس :اناؤ گینگ ریپ معاملے میں نیا موڑ،متاثرہ فیملی نے پولیس پر ان کی شکایت کو بدلنے کا لگایا الزام۔کہا؛بدلی ہوئی تحریر میں ان کی طرف سے فرضی انگوٹھا اور دستخط بھی کیے گئے ہیں۔ایم ایل اے کے بھائی پربھی جانچ کو متاثر کرنے کا الزام ۔

جموں و کشمیر کے کٹھوا میں آٹھ سال کی معصوم آصفہ کے ساتھ ریپ ہوا جس کے بعد اس کا قتل کر دیا گیا تھا۔ وہیں اتر پردیش کے اناؤ میں بی جے پی کے ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر پر ایک نابالغ نے گینگ ریپ کا الزام لگایا ہے/فوٹو بشکریہ : ٹوئٹر /اے این آئی

اگر ان دو بچیوں کو انصاف نہیں ملا تو …

بھاڑ میں گئے ہندو اور بھاڑ میں گئے مسلمان۔ بھاڑ میں گیا اپوزیشن اور بھاڑ میں گئی حکومت۔ بھاڑ میں گئی دلیل اور بھاڑ میں بکواس، بھاڑ میں گئی روحانیت۔ بھاڑ میں گیا میں اور بھاڑ میں گئے آپ سب۔ اگر ان دو لڑکیوں کو انصاف نہیں ملا تو سمجھ لو بھاڑ میں گیا ملک۔ اگر ان دو لڑکیوں کو انصاف نہیں ملا تو یہ ملک اس شرمندگی سے کبھی نہیں باہرآ پائے‌گا۔

KuldeepSingh_FB

یوپی:بی جے پی ایم ایل اے پرریپ کا الزام لگانے والی لڑکی کے والد کی جیل میں مشتبہ موت

اناؤ ضلع کے بانگرمؤ سے بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگر پر گینگ ریپ کا الزام لگانے والی دوشیزہ نے اتوار کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر خودسوزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ تھانہ انچارج سمیت 6 پولیس والے برخواست۔

فوٹو : پی ٹی آئی

اگر سیلنگ کی وجہ سے کاروباری بےروزگار ہوئے تو لاء اینڈ آرڈرپر اثر پڑے‌گا : کیجریوال

دہلی کے وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی کو خط لکھ‌کر سیلنگ مدعے کے حل کے لئے ملنے کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 31 مارچ تک سیلنگ نہیں رکی تو وہ بھوک ہڑتال کریں‌گے۔