دی وائر کی خاص رپورٹ: سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما نے سی وی سی کو بھیجے اپنے جواب میں الزام لگایا ہے کہ آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ کی جانچکے وقت راکیش استھانا، بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور بی جے پی رہنما سشیل مودی اور پی ایم او کے ایک سینئر افسر کے لگاتار رابطہ میں تھے اور کافی ثبوت نہ ہونے کے باوجود لالو یادو کے خلاف معاملہ درج کرانے کی جلدبازی میں تھے۔
دی وائر کی خاص رپورٹ : سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما نے کہا ہے کہ وزیر اعظم دفتر کے ایک بڑے افسر کے اشارے پر ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے سی وی کمشنر کے وی چودھری پر جانبداری اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔
سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما پر لگے الزامات کو لے کر سپریم کورٹ میں شنوائی ہوئی۔ اس معاملے میں سی وی سی کے ذریعے کورٹ کو دی گئی جانچ رپورٹ کو سپریم کورٹ نے آلوک ورما کو سونپ دیا اور ان سے اس پر جواب مانگا ہے۔ اگلی شنوائی 20 نومبر کو ہوگی۔
سی بی آئی کے ڈپٹی لیگل ایڈوائزر بینا رائے زادہ پر اپنی سالانہ اپریزل رپورٹ میں اپنےپرموشن کے لیے برانچ ہیڈ کے فرضی دستخط کرنے کا الزام ہے۔
نئی دہلی واقع سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں مثبت رجحان بڑھانے کے ساتھ ہی تال میل بڑھانے اور اچھے ماحول کے لیے شری شری روی شنکر کی تنظیم آرٹ آف لونگ کی جانب سے ورکشاپ کرایا جارہا ہے۔
سی بی آئی کے ڈائریکٹر آلوک ورما اور اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانا کے بیچ مچے گھماسان کے بعد مرکزی حکومت نے دونوں افسروں کو گزشتہ 24 اکتوبر کو چھٹی پر بھیج دیا تھا۔
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سبری مالا مندر تنازعہ پر بی جے پی صدر امت شاہ کے بیان اور سی بی آئی تنازعہ پر ہارڈ نیوز کے مدیر سنجے کپور اور سینئر صحافی پرنجائے گوہا ٹھاکرتا سے ارملیش کی بات چیت۔
سی بی آئی معاملہ : گزشتہ 24اگست کو اے کے بسی کا پورٹ بلیئر میں تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے راکیش استھانا کے خلاف ایس آئی ٹی جانچ کی مانگ کی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ اس پروٹسٹ مارچ میں کانگریس کے ٹاپ لیڈران نے شرکت کی اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم سی بی آئی معاملے میں ملک سے معافی مانگیں۔
سی بی آئی تنازعہ : ریٹائرڈ سپریم کورٹ کے جج اے کے پٹنایک کی نگرانی میں سی وی سی کے ذریعے یہ جانچ کی جائےگی۔
الزام ہے کہ آئی بی کے یہ چاروں شخص سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کے گھر کے باہر جاسوسی کر رہے تھے۔ آئی بی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ چاروں آئی بی افسر ہیں اور معمول کے مطابق گشت پر تھے۔
راکیش استھانا کے بارے میں آلوک ورما نے سپریم کورٹ سے اپنی فریاد میں کہا ہے کہ یہ آدمی اکثریت کے فیصلے کے خلاف کام کرتا ہے اور کیس کو کمزور کرتا ہے۔
چھٹی پر بھیجے جانے سے پہلے سی بی آئی چیف آلوک ورما رافیل سودے سے لے کر اسٹرلنگ بایوٹیک جیسے ہائی پروفائل معاملے کی جانچ کر رہے تھے ۔ ان میں سے ایک معاملہ ایسا ہے جس میں وزیر اعظم کے سکریٹری ملزم ہیں ۔
سی بی آئی تنازعہ: سی بی آئی چیف آلوک ورما کو چھٹی پر بھیجے جانے کے بعد اپوزیشن حکومت پر حملہ آور ہے ۔ ان کا الزام ہے کہ راکیش استھانا کو بچانے اور رافیل سودے کی جانچ سے بچنے کے لیے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
آلوک ورما نے سپریم کورٹ میں حکومت کے فیصلے کے خلاف عرضی داخل کی ہے،جس میں انہوں نے اشارہ کیا ہے کہ حکومت نے سی بی آئی کے کام کاج میں دخل دینے کی کوشش کی ہے۔سپریم کورٹ جمعہ کو معاملے کی شنوائی کرے گا۔
آپ دیوداس کی چندر مکھی آلوک ورما اور پارو استھانا کا ڈولا رے ڈولا رے ڈانس دیکھیے۔ آپ کو مذہب کا نشہ دےکر حکومت کرنے کے سارے گھناؤنے کام کئے جا رہے ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ دیوداس پارو کو بچاتا ہے یا چندر مکھی کو۔
ارون جیٹلی نے کہا کہ سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما اور ان کے ڈپٹی راکیش استھانا کے خلاف الزامات ہیں جن کی جانچ ضروری ہے۔ پرشانت بھوشن نے نئے سی بی آئی چیف ناگیشور راؤ کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف سنگین الزامات ہیں ۔
بیورو کی آپسی لڑائی بد عنوانی کے بدنما چہرے کو سامنے لانے کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت کی اعلیٰ کمان پر بھی سوال قائم کرتاہے۔
کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے الزام لگایا کہ میہل چوکسی کے بھاگنے کے بعد فرم نے پیسے لوٹائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کس بنا پر وزیر خزانہ کی بیٹی اور داماد کے لاء فرم کو ہائر کیا گیا تھا۔
انل امبانی گروپ پر 45000 کروڑ روپے کا قرض ہے۔ اگر آپ کسان ہوتے اور پانچ لاکھ کا قرض ہوتا تو سسٹم آپ کو پھانسی کا پھندا پکڑا دیتا۔انل امبانی قومی ورثہ ہیں۔یہ لوگ ہمارے جی ڈی پی کے علم بردار ہیں۔
بدھ کی صبح روپیہ 73.26پر کھلا تھا۔ اس میں گراوٹ مسلسل جاری ہے۔ ڈالر کے مقابلے 43 پیسے گر کر 73.34روپے کی ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
23 نومبر 2015 کو سی بی آئی کو یہ جانکاری دی گئی تھی کہ وجے مالیا 24 نومبر کو دہلی آ رہے ہیں اور 24 نومبر کو ہی سی بی آئی نے ممبئی پولیس کو خط لکھکر کہا کہ مالیا کو حراست میں نہ لیا جائے۔
وزارت خزانہ نے بھاری تنگی کا سامنا کر رہے بینکوں کو سرمایہ دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیرو مودی فراڈ کا سامنا کرنے والے پنجاب نیشنل بینک کو سب سے زیادہ 2816 کروڑ روپے کا سرمایہ دستیاب کرایا جائےگا۔
وجے مالیا پر بینکوں کے ساتھ فراڈ کرنے کا الزام ہے۔ وہ سال 2016 سے ہندوستان سے فرار ہیں اور برطانیہ میں چھپے ہوئے ہیں۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے پی این بی اسکیم اور نیرَو مودی پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے بیان پر ونود دوا کا تبصرہ
ایسا لگتا ہے کہ مودی کے لئے بد عنوانی بھی بس ایک اور ‘ جملہ ‘ تھا کیونکہ بی جے پی کے ذریعے بد عنوانی کے لئے جن کو نشانہ بنایا گیا، وہ نہ صرف زندہ ہیں، بلکہ ان کی قیادت میں پھل پھول بھی رہے ہیں۔ 2014 […]
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ؛بے بنیاد تھا 2 جی کا پروپیگنڈہ۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ؛2جی پر عدالت کا فیصلہ کانگریس کےلئے ’ایمانداری کا تمغہ‘ نہیں ۔ نئی دہلی:مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی پٹیالہ ہاؤس واقع خصوصی عدالت نے آج 2جی اسپیکٹرم […]