لارسن کی پوسٹ کو دلیپ دھامی نامی شخص نے اپنے ٹوئٹ میں استعمال کیا ، دلیپ کے ٹوئٹ کوہربیر سنگھ نے ری ٹوئٹ کیا اور ہربیر کے ری ٹوئٹ کو طارق فتح نے ری ٹوئٹ کیا!! اس طرح جھوٹے دعووں کا ایک تسلسل سوشل میڈیا پر بنتا چلاگیا۔
سربانند سونووال حکومت کا فیصلہ حکومت کے موجودہ ملازمین پر نافذ نہیں ہوگا۔ 2021 کے بعد ریاست میں نوکری کے لیے نئے سرے سے درخواست دینے والے لوگ اس اصول کے دائرے میں آئیں گے۔
مودی حکومت کے دعوے اور ان کی زمینی حقیقت پر اسپیشل سیریز: نومبر 2017 میں مودی حکومت نے وومین امپاورمنٹ کے لئے مہیلا شکتی کیندر نام کی ایک اسکیم شروع کی، جس کے تحت ملک کے 640 ضلعوں میں مہیلا شکتی کیندر بنائے جانے تھے۔ 2019 تک ایسے 440 مرکز بنانے کا ہدف تھا، لیکن اب تک صرف 24 مرکز ہی بنے ہیں۔ ساتھ ہی کسی بھی ریاست نے ان مراکز میں کام شروع ہونے کی رپورٹ نہیں دی ہے۔