وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نے یو ڈی آئی ایس ای کےاعدادوشمار کے حوالے سے ایوان میں بتایا کہ جن 42074 اسکولوں میں پانی پینے کی سہولت نہیں ہےان میں سب سے زیادہ 8522 آسام میں ہیں۔ لڑکے اور لڑکیوں کے لیے الگ ٹوائلٹ نہ ہونے کے معاملے میں بھی آسام پہلے نمبر پر ہے۔
مرکزی حکومت نے ملک کے ہر اسکول میں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے الگ الگ بیت الخلا کی تعمیر کے لئے 2014 میں سوچھ ودیالیہ مہم شروع کی تھی۔
کیرل کے کُٹومُکو مہادیو مندر کے تین ٹوائلٹ کے باہر لگے سائن بورڈ پر مرد، خاتون اور صرف برہمن لکھا ہوا ہے۔ اس معاملے میں کوچین دیوسوم بورڈنے جانچکے حکم دیے ہیں۔
مرکز کی مودی حکومت نے اس سال فروری میں لوک سبھا کو بتایا تھا کہ گجرات سمیت 11 ریاستوں کو سوچھ بھارت مشن کے تحت کھلے میں قضائےحاجت سے آزاد ریاست قرار دیا گیا ہے۔