آر ٹی آئی قانون کی دفعہ 24 (1) کچھ خفیہ اور سکیورٹی ایجنسی کو جانکاری شیئر کرنے سے چھوٹ دیتی ہے۔ حالانکہ، اگر مانگی گئی اطلاع بد عنوانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے جڑی ہے تو یہ اصول نافذ نہیں ہوتا ہے۔
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ہندوستانی میڈیا پر کارواں میگزین کے پالیٹیکل ایڈیٹر ہرتوش سنگھ بل، سینئر صحافی اننت باگائیتکر اور نیوز لانڈری ہندی کے ایڈیٹر اتل چورسیا سے ارملیش کی بات چیت۔
گزشتہ دنوں کارواں میگزین نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال کے بیٹے وویک ڈوبھال کی ٹیکس ہیون ممالک میں کمپنیاں کھولنے سے متعلق رپورٹ شائع کی تھی، جس کو لے کر کانگریسی رہنما جئے رام رمیش نے ان ممالک سے آئے ایف ڈی آئی پر سوال اٹھائے تھے۔
ڈی کمپنی نام سے اب تک داؤد کا گینگ ہی ہوتا تھا۔ ہندوستان میں ایک اور ڈی کمپنی آ گئی ہے۔ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال اور ان کے بیٹے وویک اور شوریہ کے کارناموں کو اجاگر کرنے والی کارواں میگزین کی رپورٹ میں یہی عنوان دیا گیا ہے۔
پاناما پیپرس کے پہلے لیک میں کئی ہندوستانی کاروباریوں کے نام سامنے آئے تھے۔ جس کی زیادہ تر کاروباریوں نے مخالفت کی تھی۔لیکن اب نئےلیک ہوئے دستاویزوں سے پرانے الزام پختہ ہورہے ہیں ۔