آرے کالونی: 29 مظاہرین کو رہا کیا گیا، دفعہ 144میں چھوٹ
گزشتہ اتوار کو ایڈیشنل سیشن جج نے سات ہزار روپے کے نجی مچلکے اور مظاہرہ نہ کرنے کی شرط پر مظاہرین کو ضمانت دی تھی۔
گزشتہ اتوار کو ایڈیشنل سیشن جج نے سات ہزار روپے کے نجی مچلکے اور مظاہرہ نہ کرنے کی شرط پر مظاہرین کو ضمانت دی تھی۔
قانون کے طالب علموں کے ذریعے اس بارےمیں چیف جسٹس رنجن گگوئی کو لکھے گئے خط کے بعد معاملے کی سماعت کے لئے دو ججوں کی بنچ تشکیل کی گئی تھی۔
لوک سبھا میں ماحولیات کے وزیرمملکت بابل سپریو نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ سال 2014 سے 2019 کے بیچ منسٹری آف انوائرمنٹ نے ترقیاتی کاموں کے لئے 1.09 کروڑ پیڑ کاٹنے کی اجازت دی۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت پیڑ کٹواکر ملک کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔