سپریم کورٹ کے جسٹس آر ایف نریمن نے ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئےسالیسٹر جنرل تشار مہتہ سے کہا کہ برائے مہربانی اپنی حکومت کو سبری مالا معاملےمیں سنائے گئے عدم اتفاق کے فیصلے کو پڑھنے کے لئے کہیں، جو بہت ہی اہم ہے…ہمارا فیصلہ کھیلنے کے لئے نہیں ہے۔
سبری مالا مندر معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے کہا کہ مذہبی مقامات میں خواتین کے داخلے پر پابندی صرف سبری مالا تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دیگر مذاہب میں بھی ایسا ہے۔سبری مالا، مسجدوں میں خواتین کے داخلے اور داؤدی بوہرا کمیونٹی میں خواتین میں ختنہ جیسے مذہبی مدعوں پر فیصلہ بڑی بنچ لےگی۔
کیرل کے ایرناکلم، ایڈوکی اور الاپوژا میں منگل کو شمالی ضلعوں ملاپورم اور کوجھی کوڈ میں بدھ کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔ ریاست کے 1332 ریلیف کیمپ میں 2.52 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پناہ لی ہے۔
کیرل بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری نے کہا کہ یہ کہنا بے تکا ہے کہ سبری مالا مدعے پر انتخاب میں گفتگو نہیں کی جانی چاہیے۔
سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلے کو لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کنک درگا اور بندو امنی نے 2 جنوری کو مندر میں داخل ہو کر پوجا کی تھی۔
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے مودی کے انٹرویو، منی پور کے صحافی کی گرفتاری اور سبری مالا مندر میں ہڑتال کور کرنے آئی شاذلہ عبدالرحمٰن کے ساتھ بدتمیزی پر ہندوستان ٹائمز کے پالیٹیکل ایڈیٹر ونود شرما، دی ٹریبون کی ڈپٹی ایڈیٹر اسمتا شرما اور سنیئر صحافی آلوک مہتہ سے ارملیش کی بات چیت
سپریم کورٹ میں اس معاملے پر از سر نو غور کے لیے دائر کی گئی سبھی 49 عرضیوں پر 22 جنوری سے شنوائی کی جائے گی۔
کیرل کے وزیراعلیٰ پنارئی وجین نے کہا کہ ثبوت سامنے آیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی رہنماؤں نے سبری مالا معاملے میں تنازعہ پیدا کیا۔ خود ان کے ریاستی صدر بھی اس میں شامل ہیں۔ یہ قابل مذمت ہے۔
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سبری مالا مندر تنازعہ پر بی جے پی صدر امت شاہ کے بیان اور سی بی آئی تنازعہ پر ہارڈ نیوز کے مدیر سنجے کپور اور سینئر صحافی پرنجائے گوہا ٹھاکرتا سے ارملیش کی بات چیت۔
کیا آپ ماہواری کے خون سے بھیگا سینٹری پیڈ لے کر اپنے دوست کے گھر جائیں گی؟نہیں آپ نہیں جائیں گی، تو آپ بھگوان کے گھر پر اس کو لے کر کیوں جانا چاہتی ہیں۔’
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سبری مالا مندر میں عورتوں کے داخلہ پر سینئر صحافی این جیگیش اور اس معاملے میں عرضی دائر کرنے والے وکیل بھکتی پسریجا سیٹھی اور سماجی کارکن کویتا کرشنن سے ارملیش کی بات چیت۔
کیرل کے وزیر اعلیٰ پی وجین نے الزام لگایا ہے کہ آر ایس ایس دہشت پھیلا کر بھگوان ایپا کے مذہبی مقام کو برباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں کیرل میں آئے سیلاب کو لے کر پھیلائی جارہی غلط جانکاریوں پر ونود دوا کاتبصرہ
ویڈیو:گزشتہ 100سال کی بدترین آفت سے کیسے جوجھ رہے ہیں کیرالہ کے لوگ اور کیوں آخرکیوں مودی حکومت اس کو قدرتی آفت قرار نہیں دے رہی ؟ این ڈی آر ایف کے سابق ڈی آئی جی اور دی وائر کے ڈپٹی ایڈیٹر اجئے آشیرواد سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سیلاب کی تباہی کی میڈیا کوریج اور اٹل بہاری واجپائی کی شخصیت کے بارے میں سینئر صحافی پورنیما جوشی اور جنتا کا رپورٹر کے مدیر رفعت جاوید سےارملیش کی بات چیت۔
محکمہ موسمیات نے بھی اگلے 5 دن تک کم بارش ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ساتھ ہی کرناٹک میں 3500لوگوں کو بچایا گیا ہے جبکہ تمل ناڈو میں 14000لوگوں کو کیمپ میں بھیج دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سیلاب میں اپنی جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کو 2-2لاکھ جبکہ شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو 50ہزار روپےکی مدد کا اعلان کیا ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ڈیفنس بجٹ پر مرلی منوہر جوشی کی صدارت والی پارلیامانی کمیٹی کی رپورٹ اور کیرل میں آئے سیلاب پر ونود دوا کا تبصرہ۔
کیرل میں سیلاب کے معاملے میں شنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ راحت کا کام کیسے ہو، یہ کورٹ طے نہیں کر سکتا ہے۔وہیں کیرل کے وزیر اعلیٰ نے جمعہ کو میڈیا کو بتایا کہ بارش اور سیلاب سے جڑے واقعات میں ریاست میں اب تک 167 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔
کیرل میں 8 اگست سے اب تک بارش ، لینڈ سلائڈ اور سیلاب کی وجہ سے 75 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ 1.5 لاکھ لوگ ریلیف کیمپوں میں ہیں۔ ریاست کے 14 میں سے 12 ضلعوں میں سیلاب جیسے حالات ہیں۔