نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق، بچہ اسمگلنگ کے 886 معاملوں کے ساتھ راجستھان پہلے مقام پر ہے، جبکہ مغربی بنگال 450 ایسے معاملوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ بچہ اسمگلنگ کے 121 درج معاملے میں بہار پولیس نے چارج شیٹ ہی دائر نہیں کی۔
فیک نیوز راؤنڈ اپ: سوشل میڈیا پر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول تقریباً پانچ سال سے ہے اور کافی حد تک اس کے ذمہ دار بی جے پی کے وہ لیڈران ہیں جنہوں نے ووٹ حاصل کرنے کی غرض سے اپنی انتخابی ریلیوں میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا تھا۔
وزارت داخلہ کی18-2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں 54723 بچے اغوا ہوئے لیکن صرف 40.4 فیصدی معاملوں میں ہی چارج شیٹ داخل کی گئی ۔
بہار پولیس ہیڈ کوارٹر کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال ریاست میں 18 سال سے کم عمر کے 6139 بچے لاپتہ ہوئے۔ جن میں سے 2546 کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔