چارہ گھوٹالہ

لالو یادو(فوٹو: پی ٹی آئی)

چارہ گھوٹالہ: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ڈورنڈا ٹریژری معاملے میں لالو یادو کو ضمانت دی

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں چارہ گھوٹالہ کے تمام پانچوں معاملے میں اب آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو ضمانت مل گئی ہے۔ اب ان کے خلاف پٹنہ میں ہی چارہ گھوٹالہ کے معاملے زیر سماعت رہ گئے ہیں۔

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو چارہ گھوٹالہ سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے لیے منگل کو رانچی کی خصوصی سی بی آئی عدالت پہنچے تھے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

سی بی آئی عدالت نے لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ سے متعلق پانچویں معاملے میں قصوروار ٹھہرایا

سی بی آئی عدالت نے آر جے ڈی سپریمو اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے علاوہ 74 دیگر کو چارہ گھوٹالہ سے متعلق 139.5 کروڑ روپے کے ڈورانڈا ٹریژری غبن معاملے میں قصوروار ٹھہرایا ہے۔ لالو کو چارہ گھوٹالہ کے دیگر چار معاملوں میں 14 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ ان کے علاوہ بانکا– بھاگلپور کی ٹریژری سے غیر قانونی طور پر پیسہ نکالنے سے متعلق ایک اور معاملہ سی بی آئی پٹنہ کے سامنے زیرغور ہے۔

lalu prasad Twitter

ملک کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، معیشت اور سماجی ہم آہنگی تباہ ہو گئی: لالو یادو

گزشتہ اپریل مہینے میں چارہ گھوٹالے سےمتعلق معاملوں میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعدآر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے پارٹی کی سلور جوبلی کےموقع پر تین سال میں ​پہلی بار کسی عوامی تقریب سے خطاب کیا۔ مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایودھیا کے بعد کچھ لوگ متھرا کی بات کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے لوگ نہیں ہیں۔

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ  لالو پرساد یادو(فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

چارہ گھوٹالے سے جڑے معاملے میں لالو پرساد یادو کو ملی ضمانت، فی الحال جیل میں ہی رہیں گے

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چائیباسا ٹریزری غبن معاملے میں سزا کی آدھی مدت مکمل کرنےکی بنیاد پر بہار کےسابق وزیر اعلیٰ اورراشٹریہ جنتا دل کےصدر لالو پرساد یادو کو ضمانت دے دی ہے، حالانکہ دمکا ٹریزری غبن معاملے میں ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے انہیں عدالتی حراست میں رہنا ہوگا۔

LaluYadav_JagannathMishra_NewsState

چارہ گھوٹالہ معاملہ:جگن ناتھ مشرا بری ،لالو یادو کو ہوئی سزا

لالو پرساد یادو نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ؛ نہ زور چلے گا لاٹھی کا ، لالو لال ہے ماٹی ہے۔بہار کے نائب وزیراعلیٰ نے  ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ؛جو بویا وہ پایا !بویا پیڑ ببول کا تو آم کہا سے ہوئی ۔یہ تو ہونا […]