سپریم کورٹ نے مظفر پور شیلٹرہوم معاملے کی متاثرہ لڑکیوں میں سے 8 کو ان کے والدین کو سونپنے کے حکم دیے ہیں۔ کل 44 لڑکیوں میں سے 28 کے بارے میں ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اسٹڈیز نے اپنی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ کو سونپی تھی۔
چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا کہ آپ نے عدالت سے کھلواڑ کیا ہے ۔ آپ کو بھگوان ہی بچائیں گے ۔
سپریم کورٹ نے مظفرپور شیلٹر ہوم معاملے کی شنوائی پٹنہ سے دہلی منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے حکومت سے کہا ہمیں یہ جاننے کا حق ہے کہ آپ حکومت کیسے چلا رہے ہیں۔
سپریم کورٹ نے بہار کے شیلٹر ہوم سے جڑے سبھی 17 معاملوں کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا حکم دیا ہے۔ معاملے کی شنوائی کے دوران کورٹ نے کہا کہ بہار پولیس اپنا کام نہیں کر رہی ہے۔
کورٹ نے بہار حکومت کو 24 گھنٹے میں ایف آئی آر میں بدلاؤ کرنے کے لیے کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چیف سکریٹری کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ شنوائی کے دوران کورٹ میں ہی موجود رہیں۔
غور طلب ہے کہ اس سے پہلے مظفرپور شیلٹر ہو م معاملے میں ریاست کی سابق وزیر منجو ورما کی گرفتاری نہ ہونے سے ناراض سپریم کورٹ نے بہار کے ڈی جی پی کو طلب کیا تھا۔
بہار حکومت نے کہا کہ منجو ورما نہیں مل رہی ہیں،کورٹ نے کہا،بہت اچھا۔اس معاملے میں سپریم کورٹ نے بہار کے ڈی جی پی کو طلب کیا ہے۔وہیں دوسری طرف کورٹ نے بہار کے دوسرے شیلٹر ہوم کے خلاف کارروائی نہ کرنے کو لے کر ریاست کے چیف سکریٹری کو بھی طلب کیا ہے۔
سپریم کورٹ کی بنچ نے معاملے کے اہم ملزم برجیش ٹھاکر کو بہا رکی بھاگلپور جیل سے پنجاب کی سخت نگرانی والے پٹیالہ جیل بھیجنے کی ہدایت دی۔
بہار کی سابق وزیر منجو ورما کے شوہر چندر شیکھر ورما نے سوموار کو بیگوسرائے کے منجھول ڈسٹرک کورٹ میں سرینڈر کر دیا ہے۔ کورٹ نے ان کو 14 دن کی جوڈیشیل حراست میں بھیج دیا ہے۔