کانگریس ترجمان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سنجے جھا نے کہا کہ کبھی سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے اپنی ہی سرکار کے خلاف ایک گمنام مضمون لکھا تھا۔ کانگریس میں اس طرح کی جمہوریت تھی، جو اب نہیں ہے۔
ہریانہ کانگریس کے ترجمان وکاس چودھری کو فریدآباد کے سیکٹر 9 میں اس وقت گولی ماری گئی، جب وہ جم سے نکلکر کار میں بیٹھ رہے تھے۔ ہاسپٹل میں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔
ویڈیو: کانگریس نے اپنے پارٹی ترجمانوں سے آئندہ ایک مہینے تک ٹی وی چینلوں سے دور رہنے کو کہا ہے۔ میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں کانگریس کے اس قدم پر پروفیسر اپوروانند، سینئر صحافی مکیش کمار اور قلمکار اور صحافی انل یادو سے ارملیش کی بات چیت۔
کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ سبھی میڈیا چینلوں / مدیران سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پروگرام میں کانگریس کے ترجمان کو مدعو نہ کریں۔