عرضی میں الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج دیا گیا ہے جس میں کورٹ نے الہ آباد کا نام بدلنے کے خلاف دائر پی آئی ایل کو خارج کر دیا تھا۔ کورٹ نے کہا تھا کہ شہر کا صرف نام بدلنے سے مفاد عامہ متاثر نہیں ہوتا ہے۔
اتر پردیش کے متھرا کا معاملہ۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے غیر ملکی عقیدت مند کو رام رام کہا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ الزام ہے کہ دوبار رام رام کرنے پر غیرملکی شہری نے اس کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد ملزم نے ان پر چاقو سے وار کردیا۔
نئی دہلی کے کناٹ پلیس کا یہ معاملہ 26 مئی کا ہے۔ الزام ہے کہ صبح کی سیر پر نکلے پونے کے ڈاکٹر ارون گدرے کو روککر کچھ نوجوانوں نے پہلے ان کا مذہب پوچھا اور پھر جئے شری رام کے نعرے لگانے کو مجبور کیا۔