معاملہ مشرقی بردوان ضلع کے ایک اسکول کا ہے، جہاں پری پرائمری کی انگریزی حروف تہجی کی کتاب میں’یو’کو سمجھانے کے لیے ‘اگلی’ یعنی بدصورت لفظ کا استعمال کیا گیا ہے، ساتھ ہی اس لفظ کے سامنے سیاہ فام شخص کی تصویر چھپی ہے۔
چنی گوسوامی 1962 کے ایشیائی کھیل کے گولڈ میڈل جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے کپتان رہے تھے۔ ایک کرکٹر کے طور پر انہوں نے 1962 اور 1973 کے بیچ 46فرست کلاس میچوں میں بنگال کی نمائندگی کی تھی۔
سال 1962 کے ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پی کے بنرجی ہندوستانی فٹ بال کے سنہری دور کے گواہ رہے۔انہوں نے ہندوستان کے لیے 84 میچ کھیل کر 65 گول کئے۔ پی کے بنرجی ارجن ایوارڈ پانے والے شروعاتی لوگوں میں سے ایک تھے۔ سال 1990 میں انہیں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔
جادھوپور یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی اسٹوڈنٹ یونین نے خواتین سمیت طلبا کے ساتھ دھکا-مکی اور یونیورسٹی کی پراپرٹی کوبرباد کرنے کے لئے اے بی وی پی کے پانچ ممبروں کے خلاف بھی شکایت درج کرائی ہے۔
کولکاتا کی جادھو پور یونیورسٹی میں 19 ستمبر کو ایک پروگرام میں شامل ہونے گئے مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما بابل سپریو کے ساتھ طلبا کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر دھکا-مکی کی تھی۔
گزشتہ ہفتے مغربی بنگال میں مبینہ طور پر ’ جئے شری رام ‘ نہ کہنے پرمدرسہ ٹیچر کو ٹرین سےدھکہ دے دیا گیا تھا۔ مدرسہ ٹیچر محمد شاہ رخ کا دعویٰ ہے کہ حملہ کرنے والے لوگوں اور ان کی تنظیم کے بارے میں پولیس کو بتانے کے باوجود کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
فیک نیوز راؤنڈ اپ: کیا بنگال میں پولیس نے ایک مسلم شخص کوگرفتار کیا جو بھگوا پوشاک اور تلک لگاکر تشدد میں ملوث تھا؟ راہل گاندھی کے ٹوئٹ میں نئے لفظ MODILIE کی حقیقت کیا ہے؟ کیا بی ایچ یو کے کنووکیشن میں طلبانے از خودگاؤن کو ترک کر کے ہندوستانی لباس میں اسناد قبول کیا؟
اتر پردیش کے کسی شہر میں امت شاہ کا روڈ شو لوگوں کے دل میں ڈر اور خوف پیدا کر سکتا ہے، لیکن مغربی بنگال یوپی نہیں ہے۔
کولکاتہ میں گزشتہ منگل کو اپنے روڈ شو کے دوران ہوئے تشدد کے میڈیا کوریج سے مجروح کیوں ہیں بی جے پی صدر امت شاہ؟
ودیاساگر کالج کے پرنسپل گوتم کنڈو نے کہا، ‘بی جے پی حامی پارٹی کا پرچم لئے ہمارے دفتر کے اندر گھس آئے اور ہمارے ساتھ بد سلوکی کرنے لگے۔ انہوں نے دستاویز پھاڑ دیے، دفتروں میں توڑپھوڑ کی اور جاتے وقت ودیاساگر کا مجسمہ توڑ دیا۔ انہوں نے دروازے بند کر دیے اور موٹرسائیکل کو آگ کے حوالے کر دیا۔ ‘
سرود نواز استاد امجد علی خان نے کہا کہ 21 ویں صدی انسانیت کے لیے بدترین دور ہے ۔ ہر انسان کو اخوت اور بھائی چارگی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
حسینہ نے الیکشن جیتنے کے لئے جو حرکتیں کی ہیں اس پر ہمارے کان کھڑے ہوجانےچاہییں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ آگے چل کر وہ ہندوستان کے لئے گھاٹے کا سودہ بن جائے۔ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
محمد عزیز کے کئی گانوں میں امیری اور غریبی کا فرق نظر آئے گا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ گلوکار کو گانے اتفاق سے ہی ملتے ہیں پھر بھی عزیز ان کے گلوکار بن گئے جن کو کہنا نہیں آیا، جن کو لوگوں نے نہیں سنا۔
محمد عزیز نے کولکاتہ کے غالب ریستوراں میں ایک گلوکار کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیااور 80اور 90کی دہائی میں سنیما کی دنیا میں راج کیا ۔
حکومت میں ہرکوئی دوسرا موضوع تلاش کرنے میں مصروف ہے جس پر بول سکیں تاکہ روپے اور پیٹرول پر بولنے کی نوبت نہ آئے۔ عوام بھی چپ ہے۔ یہ چپی شہریوں کے خوف کا ثبوت ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ اس حادثے کی جلد از جلد جانچ کرائی جائے گی۔
روپے کی قیمت میں ہورہی مسلسل گراوٹ بھی تیل کی قیمتوں کو متاثر کررہی ہے۔
کھیل کی دنیا:افغانستان کے خلاف واحد ٹسٹ میچ کے لیے جس ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس میں وراٹ کوہلی کی جگہ اجنکیا رہانے کو کپتان بنایا گیا ہے۔اٹالین کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوونٹس نے اے سی میلان کو شکست دے کر لگاتار چوتھے سال یہ خطاب جیت لیا۔
جسٹس جیوتر مے بھٹا چاریہ نے کہا،’ موجودہ وقت میں ہم ججوں کی منظور شدہ تعداد سے آدھے سے کم ججوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔’
وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹرین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی آداب و مروت نہیں آنی چاہئے۔ نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ نے آج کولکاتہ اور بنگلہ دیش کے […]