کیلاش وجئے ورگیہ

بی جے پی جنرل سکریٹری کی دھمکی-سنگھ کے افسر یہاں ہیں، نہیں تو آج آگ لگا دیتا اندور میں

بی جے پی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے الزام لگایا ہے کہ اندور میں ضلع انتظامیہ بی جے پی کارکنان کے خلاف سیاسی بدنیتی سے ترغیب پاکر کارروائی کر رہا ہے۔ اسی دوران انہوں نے افسروں کو یہ دھمکی دی۔ اس سے پہلے ایک ویڈیو میں ان کے بیٹے آکاش وجئے ورگیہ میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر کو بلے سے پیٹتے نظر آئے تھے۔

مدھیہ پردیش: بی جے پی ایم ایل اے آکاش وجئے ورگیہ کے بلے کی پٹائی سے زخمی افسر آئی سی یو میں بھرتی

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کے ایم ایل اے بیٹے آکاش وجئے ورگیہ فی الحال عدالتی حراست کے تحت جیل میں بند ہے۔ 26 جون کو اندور میں شکستہ مکان گرانے گئے میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر کو آکاش نے کرکٹ کے بلے سے پیٹا تھا۔

اندور میں میونسپل کارپوریشن ملازم کو پیٹنے کے بعد بولے بی جے پی ایم ایل اے-آویدن، نویدن اور پھر دنادن

بی جے پی کےقومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کے بیٹے اور ایم ایل اے آکاش وجئے ورگیہ نے اندور میں مانسون کے مدنظر شکستہ مکان کو توڑنے پہنچے میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر کو کرکٹ بلے سے پیٹا۔ اس کے بعد صحافیوں سے بولے، ‘ ہم بد عنوانی اور غنڈگردی کو ختم کریں‌گے۔ ‘

سی بی آئی نے کی کولکاتہ پولیس کے سابق کمشنر سے پوچھ تاچھ کی مانگ، سپریم کورٹ نے کہا-ثبوت دیں

ساردا چٹ فنڈ معاملے میں کولکاتہ پولیس کے سابق کمشنر راجیو کمار سے حراست میں پوچھ تاچھ کی درخواست کرنے والی سی بی آئی سے سپریم کورٹ نے کہا کہ ایجنسی یہ ثابت کرے کہ ان کی درخواست انصاف کے حق میں ہے نہ کہ سیاسی مقصد کے لئے۔

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ سے برباد ہو چکے لوگوں کی بات کیوں نہیں ہوتی؟

مغربی بنگال میں شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کو لےکر گزشتہ دنوں مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت اور مرکز کی مودی حکومت میں تین دن چلے سیاسی ڈرامے کے درمیان ان لوگوں کا ایک بار بھی ذکر نہیں آیا جن کی زندگیاں اس کی وجہ سے برباد ہو گئیں۔

مغربی بنگال: جس سابق آئی پی ایس کے گھر سی آئی ڈی کو 2.5 کروڑ روپے ملے تھے، وہ بی جے پی میں شامل

بی جے پی میں شامل ہوئیں سابق آئی پی ایس افسر بھارتی گھوش جبراً وصولی اور مجرمانہ سازش کے معاملے میں سی آئی ڈی جانچ‌کے دائرے میں ہیں، جبکہ ان کے شوہر راجو حراست میں ہیں۔

سپریم کورٹ نے کولکاتہ پولیس کمشنر کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کو کہا، گرفتاری پر لگائی روک

سپریم کورٹ نے کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کو شیلانگ میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے ۔ مغربی بنگال حکومت کے چیف سکریٹری ، ڈی جی پی اور کولکاتہ پولیس کمشنرسے 18 فروری تک جواب مانگا ہے ۔ اگلی شنوائی 20 فروری کو ہوگی۔

مکل رائے-کیلاش وجئے ورگیہ کے مبینہ آڈیو کلپ سے سی بی آئی کی خود مختاری پر پھر اٹھے سوال

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس کلپ میں مبینہ طور پر سینئر بی جے پی رہنما مکل رائے بنگال کے بی جے پی انچارج کیلاش وجئے ورگیہ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ 4 آئی پی ایس افسروں کے خلاف کارروائی کے لیے مرکزی حکومت کے 2 افسروں کا تبادلہ کر کے مغربی بنگال لے آئیے۔