ایک رپورٹ کے مطابق، 106ممالک کے لوگوں کے فون نمبر، فیس بک آئی ڈی، مکمل نام، مقامات ،تاریخ پیدائش اور ای میل آن لائن ہو گئے ہیں۔ ہندوستان میں10دنوں کے اندر دوسرا ایسا موقع ہے جب کسی کمپنی کے صارفین کا ڈیٹابیس لیک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔گزشتہ 30 مارچ کو گڑگاؤں واقع موبائل ادائیگی اور ڈیجیٹل والیٹ کمپنی موبی کوئیک کے 10 کروڑ صارفین کی جانکاری مبینہ طور پر لیک ہو گئی تھی۔
ہندوستان کے الیکشن کمشنر کو ایک تھینک یو نوٹ جلدہی مارک زکربرگ کو بھیج دینا چاہئے کیونکہ فیس بک تو اس کا پارٹنر ہے۔ جہاں دنیا کے ادارے الیکشن میں فیس بک کے سازشی کردار کو لےکر محتاط ہیں وہیں ہندوستان کا الیکشن کمیشن فیس بک سے قرارکر چکا ہے۔
فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ ہندوستان میں 335 لوگوں کے ایپ انسٹال کرنے کی وجہ سے ان کے دوستوں میں 562120 لوگوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے وائرل ارریہ ویڈیو کی میڈیا رپورٹنگ،راجیہ سبھا الیکشن اور کیمبرج اینالٹکا کو لے کر ہوئے ڈیٹا لیک تنازعہ پر آئی ایم سی کے ایسو سی ایٹ پروفیسر آنند پردھان اور نیوز لانڈری کی ایسو سی ایٹ ایڈیٹر منیشا پانڈے سے ارملیش کی بات چیت
مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ ؛آپ کے ڈیٹا کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے اگر ہم ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ہم اس کے اہل نہیں ہیں۔ ہم پر اعتماد کرنے کا شکریہ ،میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے لیے بہتر کام کروں گا۔آئندہ ایسی کوئی غلطی نہ ہو ہم اس کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے فیس بک ڈیٹا چوری تنازعہ اور لوک پال کی تقرری کو لے کر انا ہزارے کے ذریعہ پھر سے آندولن پر ونود دوا کا تبصرہ
لوگوں کی ذاتی جانکاری کے غلط استعمال کے معاملے میں فیس بک کے خلاف امریکہ میں تفتیش شروع۔ امریکن فیڈرل ٹریڈ کمیشن اس بات کی جانچکر رہا ہے کہ کیا فیس بک نے صارفین کے لاکھوں اعداد و شمار ایک سیاسی مشاورت ایجنسی کو دئے تھے۔