سی اے جی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، 2016-17 سے 2019-20 کے دوران ہر سال صرف 16 سے 50 فیصد فنڈز کا استعمال کیا گیا۔ جس کی وجہ سے 684 کروڑ روپے استعمال نہیں ہو سکے۔ اس کے باوجود نیشنل مشن فار کلین گنگا نے پچھلی قسطوں کے استعمال کو یقینی بنائے بغیر اگلی قسطوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے۔
کیگ کی نئی رپورٹ کے مطابق ریلوے کا آپریٹنگ تناسب2017-18 میں98.44فیصد رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ریلوے نے 100 روپے کمانے کے لیے 98.44 روپے خرچ کیے۔
نئی دہلی میں ایک پروگرام میں چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا کہ سی بی آئی کو زیادہ خود مختار بنانے کے لئے کیگ کی طرح درجہ ملنا چاہیے، جس سے وہ انتظامی کنٹرول سے الگ ہو سکیں۔
نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا میں ہندوستانی سینما کے 106 سالوں سے زیادہ کی تاریخی فلمیں، ویڈیو کیسیٹ، ڈی وی ڈی، کتابیں، پوسٹر، تصویر، پریس کلپنگ، سلائڈس، آڈیو سی ڈی، ڈسک ریکارڈ وغیرہ شامل ہیں۔
پارلیامنٹ میں پیش ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق کوئی اسکیم نہ ہونے کی وجہ سے گنگا صفائی فنڈ کے کروڑوں روپیے کا استعمال نہیں ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ نئی دہلی:کیگ نے مرکزی حکومت کے خصوصی پروگرام نمامی گنگے میں پچھلے تین سال کے دوران فنانشیل مینجمنٹ،اسکیم […]