اتر پردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ) نے بتایا کہ ایک جنوری 2020 سے آٹھ جون 2020 تک اتر پردیش انسداد گئو کشی ایکٹ کے تحت 867 معاملوں میں چارج شیٹ داخل کر دیےگئے ہیں، جبکہ 44 معاملوں میں این ایس اے اور 2197 معاملوں میں گینگسٹر ایکٹ اور 1823 معاملوں میں غنڈہ ایکٹ لگایا گیا ہے۔
اتر پردیش انسداد گئوکشی(ترمیم)ایکٹ،2020 کے مطابق گئو کشی کے لیےزیادہ سے زیادہ 10 سال قید بامشقت کے ساتھ پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے تحت گائے اور مویشیوں کےغیرقانونی نقل و حمل کے معاملے میں ڈرائیور،آپریٹر اور گاڑی کے مالک پر بھی الزام طے کیا جائےگا۔
گزشتہ جون مہینے میں نچلی عدالت نے گئو کشی کے لئے گجرات مویشی تحفظ (ترمیم) ایکٹ 2017 کے تحت راجکوٹ ضلع کے سلیم مکرانی کو دس سال کی سزا سنائی تھی۔ ہائی کورٹ نے اس کو رد کرتے ہوئے سلیم کی فوراً رہائی کا حکم دیا ہے۔
یہ معاملہ کھنڈوا ضلع کا ہے، جہاں اتوار کو مبینہ گئورکشکوں نے 8 ٹرک میں مویشی لے جا رہے لوگوں کو پکڑکر ان کے ہاتھ رسی سے باندھے اور کھدیڑتے ہوئے تھانے تک لےکر گئے۔
ملک میں پہلی بار گئو کشی پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ستار کولیا نامی ایک شخص نے سلیم پر بچھڑا چرانے اور اس کو مار کر اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب میں پروسنے کا الزام لگایا تھا۔
مدھیہ پردیش حکومت نے گئوکشی ممنوعہ قانون 2004 میں ترمیم کو منظوری دی ہے۔ اس بل کو حکومت اسمبلی کے مانسون سیشن میں پیش کر منظور کرانا چاہتی ہے۔