ڈل جھیل کے ایک گھاٹ پر دھوپ سیکنے اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بحث و تمحیص میں مصروف شکارا والوں کے ایک گروپ نے بتایا کہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بند ہوجانے سے وہ روزی روٹی سے محروم ہوچکے ہیں۔
یہ معاملہ جھارکھنڈ کے گملا ضلع کا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اوہام پرستی کی وجہ سے چاروں کا قتل ہوا ہے۔
مذہبی آزادی سے متعلق کمیشن یو ایس سی آئی آر ایف نےگزشتہ21 جون کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا تھا کہ ہندوستان میں 2018 میں گائے کے کاروبار یا گئو کشی کی افواہ پر اقلیتی کمیونٹی، خاص طو رپر، مسلمانوں کے خلاف انتہاپسند ہندو گروہوں نے تشدد کیا ہے۔
امریکہ کے ذریعے تیار ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندوستان میں گئو کشی کے نام پر ہندو انتہا پسند گروپوں کے ذریعے اقلیتی کمیونٹیز، خاص طورپر مسلمانوں پر حملے 2018 میں بھی جاری رہے ۔حالانکہ ہندوستان نے امریکہ کی اس رپورٹ کو خارج کیا ہے۔
الور ضلع کے کشن گڑھب اس تھانہ حلقہ کے بگھیری کھرد گاؤں میں گزشتہ اتوار کی صبح محمد صغیر کو مبینہ گئورکشکوں نے بےرحمی سے پیٹا۔ شدیدطور پر زخمی صغیر ضلع ہاسپٹل کے آئی سی یو میں زندگی اور موت کے درمیان جدو جہد کر رہے ہیں۔
جھارکھنڈ حکومت نے تو بھوک مری کے مدعے سے اپنا منھ ہی پھیر لیا ہے۔ الٹا، جو لوگ بھوک مری کی صورت حال کو اجاگر کر رہے ہیں، حکومت ان کی منشا پر لگاتار سوال کر رہی ہے۔
سرکاری وکیل اجیت کمار نے کورٹ میں خود یہ بات قبول کی کہ درخواست گزار کی طرف سے حج کمیٹی کو لےکر جو سوال اٹھائے گئے ہیں، وہ صحیح ہیں۔
جھارکھنڈ کی رگھوبر داس حکومت غذائیت پرزوردے رہی ہے۔ پورا ستمبر غذائیت کے مہینے کے طور پر منایا گیا۔تقریبات کی ہوڑ رہی، وزیر اور افسر لگے رہے، لیکن 4 مہینے سے آنگن باڑی مراکز میں حاملہ خواتین اور بچوں کو غذا نہیں مل پا رہی ہے۔
الور ماب لنچنگ معاملے میں پولیس کی طرف سے داخل ادھوری چارج شیٹ نہ صرف جیل میں بند ملزمین کے لئے قانونی طور پر مفید ہے، بلکہ اس سے یہ بھی صاف ہوتا ہے کہ پولیس کا باقی ملزمین کو پکڑنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اکبر خان اپنے گھر کے اکیلے کمانے والے تھے، اب ان کے 60 سال کے والد پر بیمار بہو، بزرگ بیوی، 7 پوتے پوتیوں اور 5 گایوں کی ذمہ داری ہے۔ بیٹے کی موت نے ان کو اتنا ڈرا دیا ہے کہ وہ کسی پر یقین نہیں کر پا رہے ہیں۔ ہر ملنے آنے والے سے بس یہی پوچھ رہے ہیں کہ کہیں کوئی جگہ ہے جہاں انصاف کی فریاد کی جا سکے۔
اکبر کا نام ‘ رکبر ‘ نہیں، اکبر ہی ہے۔ جب وہ اپنا آدھار بنوانے گئے تھے، تو بنانے والا میواتی سمجھ نہیں پایا اور ان کا نام ‘ رکبر ‘ لکھ دیا۔ چچا زاد بھائی نے بتایا کہ اس کو آدھار میں نام ٹھیک کروانے کا کبھی خیال ہی نہیں آیا۔ 7 بچّوں کا پیٹ پالنے والے آدمی نے سسٹم کا دیا نام قبول کر لیا۔
گراؤنڈ رپورٹ : کمیٹی میں بی جے پی کے 7 اور سنگھ کے مسلم راشٹریہ منچ سے 3 لوگ شامل ہیں۔ساتھ ہی مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو جھارکھنڈ اسٹیٹ حج کمیٹی کا ممبر بنائے جانے پر بھی سوال کھڑا کیا جا رہا ہے۔
جھارکھنڈ میں جس طرح سے اقلیتوں سے جڑے ادارے کو ٹھپ رکھا جا رہا، اس سے حکومت کی نیت پر سوال اٹھتا ہے۔
گراؤنڈ رپورٹ : بہار میں کسان کی خودکشی کے واقعات کم ہونے کا مطلب یہ قطعی نہیں کہ یہاں کے کسان زراعت کر کے مالامال ہو رہے ہیں۔ زراعتی بحران کے معاملے میں بہار کی تصویر بھی دوسری ریاستوں کی طرح خوفناک ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ صرف کارڈ ہولڈرہی اس نئے نظام سے ناخوش ہیں۔ کٹرپا گاؤں میں مہیلا سمیتی کی ارکان، جو راشن ڈسٹری بیوشن کا کام کرتی ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ان کا کام اب بہت زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ آج بھی ہمیں ایک من (20 کلو) کاٹن کی قیمت 900-800روپے ہی ملتی ہے جبکہ مودی جی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس قیمت کو 1500روپے کر دیںگے۔ سریندر نگر ضلع کے جینت سنگھ ایک راجپوت (درباری) فیملی سے ہیں اور احمد […]
مودی جیکے گاؤں کوگود لینے کے بعد سڑک پر بھلے ہی ’دکھنے والی ‘ترقی ہو گئی ہو لیکن ہماری زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ناگے پور سے بنارس لوٹتے ہوئے مجھے قریب قریب ترقی کا مطلب سمجھ میں آ چکا تھا۔ اسٹریٹ لائٹ، مجسمہ، پانی کی اونچی […]
گراؤنڈ رپورٹ : بہار سے الگ ریاست بننے کے بعد لگا تھا کہ جھارکھنڈ اقتصادی ترقی کی نئی تعریفیں رقم کرےگا لیکن 17 سال بعد بھی ریاست سے مبینہ طور پر بھوک سے مرنے جیسی خبریں ہی سرخیاں بن رہی ہیں۔ اگر آپ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں ہیں […]