ربیحہ عبدالرحیم نے کہا کہ ،میں نے یہ قدم صرف اس لیے نہیں اٹھایا کہ مجھے وہاں سے نکال دیا گیا اور نامعلوم وجوہات کی بنا پر میرے خلاف امتیازی سلوک کیا گیا بلکہ میں نے شہریت ترمیم قانون، این آر سی اور طلبا پر پولیس کے مظالم کی مخالفت کرنے والے طلبا کے ساتھ یکجہتی میں ایسا کیا ہے۔‘
اولمپک کوالیفائر کے لئے ٹرائل کرانے کی مانگ کرنے والی سابق جونیئر ورلڈچیمپین نکہت زرین کی حمایت کرتے ہوئے اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے شوٹر ابھینوبندرا نے کہا کہ میری کام کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن کھلاڑی کو اپنے کریئرمیں بار بار ثبوت دینے پڑتے ہیں۔ یہ ثبوت کہ ہم آج بھی کل کی طرح کھیل سکتے ہیں۔
انڈین باکسنگ فیڈریشن کی پالیسی تھی کہ خاتون زمرے میں اولمپک کوالیفائر میں جانے کا اصول صرف گولڈ اور سلور کے میڈل جیتنے والوں پر نافذ ہوتا ہے۔ الزام ہے ورلڈ چیمپین شپ میں برانز میڈل جیتنے والی میری کام کو بی ایف آئی اولمپک کوالیفائرس کے لئے بھیجنا چاہتا ہے۔
ورلڈ بیڈ منٹن چیمپین شپ میں سندھو کا یہ پانچواں میڈل ہے۔ سندھو نے دو برونز میڈل کے ساتھ ٹورنامنٹ کے پچھلے دو سیشن میں دو سلور میڈل بھی حاصل کیا ہے۔
ہندوستانی ایتھلیٹ ہما داس نے 400 میٹر کی دوڑ میں یہ گولڈ میڈل جیتا ہے۔انھوں نے گزشتہ 19 دنوں میں الگ الگ انٹرنیشنل اتھلیٹک میٹ میں شامل ہو کر اب تک 5 گولڈ میڈل اپنے نام کیے ہیں۔
ہریانہ حکومت ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو تین کڑور روپے دیتی ہے۔مگر پہلوان ونیش پھوگٹ کا الزام ہے کہ انہیں 75 لاکھ روپے کم دیے گئے ہیں اور بار بار بات کرنے کے بعد بھی انہیں کوئی متعلقہ افسرمناسب جواب نہیں دے رہا ہے۔
ہندوستانی ایتھلیٹس نے اس بار اب تک کا سب سے بہتر مظاہرہ کیا اور ایتھلیٹکس میں7گولڈ میڈل سمیت کل 19تمغے حاصل کئے ۔
ترکی کے استانبول میں منعقد یاسر دوگو انٹرنیشنل رینکنگ ریسلنگ چمپئن شپ میں حالانکہ ہندوستان کی مشہور پہلوان ساکشی ملک نے مایوس کیا مگرکل ملا کر اس چمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل کے ساتھ ہندوستانی پہلوانوں نے دس میڈل جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔
صرف 16سال کی منو بھاکر نے شاندار کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا۔