چار سال پہلے مہاراشٹر کے ذریعےگئو کشی مخالف قانون بنانے کے بعد گوا پوری طرح سے کرناٹک پر منحصر ہو گیا تھا۔ اب کرناٹک میں بھی ایسا ہی قانون نافذ ہو گیا ہے۔ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے ریاست میں بیف کی فراہمی کو بحال کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ بھی گئوماتا کو پوجتے ہیں، لیکن وہاں کی 30 فیصدی اقلیتی عوام کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی ان کی ہے۔
گووا کونکنی اکادمی کی ایک کمیٹی نے کونکنی شاعر نلبا کھانڈیکر کی کتاب ‘دی ورڈس’ کی نظم‘گینگ ریپ’ کے دولفظوں پر اعتراض کیا ہےاور اس کی خریداری اور نشر و اشاعت پر روک لگا دی ہے۔ اسی نظم کے لیے کھانڈیکر کو 2019 میں ساہتیہ اکادمی نے ایوارڈ دیا تھا۔
دنیا بھر میں تھامس کوک کے 22 ہزار ملازمین کی نوکری گئی۔ برٹن کی 178 سال پرانی یہ کمپنی گزشتہ کچھ سالوں سے قرض میں ڈوبی ہوئی تھی۔ٹریول اینڈ ٹورزم ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اس سے برٹن سے گووا آنے والے سیاحوں کی بھاری کمی ہو سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے کہا،کامن منیمم پروگرام میںایک شرط یہ تھی کہ گٹھ بندھن میں شامل کوئی بھی پارٹی شروڈا اسمبلی ضمنی انتخاب نہیں لڑے گی ۔
دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایک اور گووا کی ایک مسلم طالبہ کو حجاب پہننے کی وجہ سے انتظامیہ پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دینے کا الزام ہے۔
گووا سے بی جے پی ایم ایل اے اور سابق نائب وزیر اعلیٰ فرانسس ڈیسوزا کو خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کو گووا کابینہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔
کرناٹک میں ریاست کی سب سے بڑی پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دیے جانے کے بعد گووا، منی پور میں کانگریس اور بہار میں آر جے ڈی کے ایم ایل اے نے گورنر سے ملاقات کر حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔
بی جے پی کی حکومت والی گووا کے وزیراعلیٰ نے مبینہ گئورکشکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیف امپورٹ کے قانونی دستاویز صحیح ہیں تو کسی کو دخل اندازی کا حق نہیں۔