ہتک عزت

مدراس ہائی کورٹ۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک/@Chennaiungalkaiyil)

کارٹون کو لے کر دائر ہتک عزت کا معاملہ خارج،کہا-عدالت اخلاقیات کا درس نہیں دے سکتی

سال2017 میں تمل ناڈو کے ترنیلویلی ضلع کلکٹردفترمیں ساہوکار کے ذریعےبہت زیادہ سود کی مانگ سے پریشان ہوکر ایک ہی فیملی کے چارممبروں نے خودسوزی کر لی تھی۔ کارٹونسٹ بالامرگن نے ایک کارٹون بنایا تھا، جس میں اس وقت کے ضلع کلکٹر، پولیس کمشنر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ خاموش تماشائی بن کرواقعہ کو دیکھ رہے تھے اور ان کے نجی اعضانوٹوں سے ڈھکے ہوئے تھے۔

ایس گرومورتی (فوٹو : پی ٹی آئی)

معافی نامہ ری ٹوئٹ کرنے کی شرط پر ایس گرو مورتی کے خلاف ہتک عزت  کا مقدمہ بند

ایک تمل اخبار کے مدیر اور ریزرو بینک کے مختصر مدت کے لیے ڈائریکٹر ایس گرومورتی نے گزشتہ سال جسٹس ایس مرلی دھر کے خلاف ایک مضمون ری ٹوئٹ کیا تھا۔ اس کے خلاف دہلی ہائی کورٹ نے ان پر ہتک عزت کی کارروائی شروع کی تھی۔

انل امبانی/ فوٹو: رائٹرس

کانگریس کے خلاف دائر 5000 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ واپس لیں‌گے انل امبانی

ریلائنس گروپ کی تین کمپنیوں-ریلائنس ڈفینس، ریلائنس انفراسٹرکچر اور ریلائنس ایرواسٹرکچر نے کانگریسی رہنماؤں-سنیل جاکھڑ، رندیپ سنگھ سرجےوالا، اُمان چانڈی، اشوک چوہان، ابھیشیک منو سنگھوی، سنجے نروپم اور شکتی سنگھ گوہل کے ساتھ کچھ صحافیوں اور نیشنل ہیرالڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کیا تھا۔

PTI2_20_2019_000173B

قرض میں ڈوبے انل امبانی کو گجرات میں 648 کروڑ روپے کا ایئر پورٹ بنانے کا ٹھیکہ ملا

گجرات کے راجکوٹ میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ بنانے کا ٹھیکہ پانے کے لئے انل امبانی کے ریلائنس انفراسٹرکچر کے علاوہ ایل اینڈ ٹی، ایف کان، دلیپ بلڈکان اور گائتری پروجیکٹ سمیت 9 کمپنیوں نے درخواست دی تھی۔

انل امبانی/ فوٹو: رائٹرس

ایرکسن معاملہ: سپریم کورٹ نے انل امبانی کو عدالت کی ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا

کورٹ نے انل امبانی کو کہا ہے کہ وہ 4 ہفتے کے اندر ایرکسن انڈیا کو 453 کروڑچکائے اور ایسا نہیں کرنے پر ان کو 3 مہینے کی جیل ہو گی۔امبانی کے علاوہ کمپنی کے دو ڈائریکٹر کو بھی ہتک عزت کا مجرم پایا گیا ہے۔ کورٹ نے ہر ایک پر ایک- ایک کروڑ روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔

فوٹو : پی ٹی آئی/رائٹرس

انل امبانی رافیل کے لیے سرمایہ لگاسکتے ہیں لیکن 550 کروڑ روپے کا بقایہ نہیں ادا کرسکتے : ایرکسن

سپریم کورٹ نے انل امبانی اور دیگر دو لوگوں کے خلاف 550 کروڑ روپے کی بقایہ رقم کی ادائیگی نہیں کرنے کی وجہ سے ہتک عزت کی کاروائی کے لئے ٹیلی کام کمپنی ایرکسن انڈیا کی عرضی پر سماعت پوری کر لی۔ عدالت اس پر بعد میں فیصلہ سنائے‌گی۔

انل امبانی/ فوٹو: رائٹرس

انل امبانی سے جڑے جوڈیشیل آرڈر میں تبدیلی کرنے کے الزام میں سپریم  کورٹ نے دو ملازموں کو برخاست کیا

برخاست کیے گئے ملازمینپر کاروباری انل امبانی سے جڑے ایک جوڈیشیل آرڈر میں چھیڑ چھاڑ کرنے اور امبانی کو عدالت میں شخصی طور پر موجود نہیں رہنے کی چھوٹ دینے کا الزام ہے۔

سپریم کورٹ / فوٹو: پی ٹی آئی

مظفر پور شیلٹر ہوم معاملہ: ناگیشور راؤ ہتک عزت کے مجرم، کارروائی پوری ہونے تک کورٹ میں بیٹھنے کی سزا

اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کے ذریعے سی بی آئی کے سابق عبوری ڈائریکٹر این ناگیشور راؤ کا بچاؤ کیے جانے پر چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں میں نے ہتک عزت کے اختیار کا استعمال نہیں کیا اور کسی کو بھی سزا نہیں دی۔ لیکن یہ تو حد ہے۔

PTI9_6_2018_000097B

اٹارنی  جنرل کے کے وینو گوپال نے پرشانت بھوشن کے خلاف دائر کی ہتک عزت کی عرضی

سینئر وکیل پرشانت بھوشن نےایک فروری کو سی بی آئی کے عبوری ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ کی تقرری کو لے کر اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کو گمراہ کیا۔

فوٹو: بہ شکریہ کارواں میگزین

کارواں میگزین اور جئے رام رمیش کے خلاف عدالت پہنچے اجیت ڈوبھال کے بیٹے، ہتک عزت کا الزام

گزشتہ دنوں کارواں میگزین نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال کے بیٹے وویک ڈوبھال کی ٹیکس ہیون ممالک میں کمپنیاں کھولنے سے متعلق رپورٹ شائع کی تھی، جس کو لے کر کانگریسی رہنما جئے رام رمیش نے ان ممالک سے آئے ایف ڈی آئی پر سوال اٹھائے تھے۔

انل امبانی۔  (فائل فوٹو : رائٹرس)

وقت پر سپلائی نہیں کرنے کی وجہ سے نیوی نے ضبط کی انل امبانی کی کمپنی کی بینک گارنٹی

نیوی چیف ایڈمرل سنیل لانبا نے بتایا کہ انل امبانی کی کمپنی ریلائنس نیول انجینئرنگ لمیٹڈ کے ساتھ گشتی کشتیوں کے ایک معاہدے میں ہوئی دیری کی وجہ سے کارروائی کرتے ہوئے نیوی نے کمپنی کے ذریعے دی گئی بینک گارنٹی کو بھنا لیا ہے۔

Media Bol EP 64

میڈیا بول: شیلٹر ہوم معاملے میں رپورٹنگ پر کورٹ کی بندش اور ہیرالڈ پر مقدمہ

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے کی میڈیا رپورٹنگ پر ہائی کورٹ کے ذریعے لگائی گئی روک اور انل امبانی کے ذریعے نیشنل ہیرالڈ پر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے پر آزاد صحافی نہا دکشت اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سنجے ہیگڑے سے ارملیش کی بات چیت۔

Photo:Reuters

بابا رام دیو سمیت دو افسروں کو کورٹ کی نوٹس

بابا رام دیو کے علاوہ گوتم بدھ نگر کے کلکٹر بی۔این سنگھ اور جمنا ایکسپریس وے اتھارٹی کے ایک افسر  ارون ویر کو بھی نوٹس جاری کی گئی ہے۔ الہ آباد:الہ  آباد ہائی کورٹ  نے ماقبل صورتحال کو برقرار رکھنے کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کے لئے […]