شیوسینا رکن پارلیامان سنجے راؤت نے کہا کہ ہم اتحاد کے دھرم پر عمل کرتے ہیں۔ ہمارے پاس اختیار اور بھی ہیں لیکن اس اختیار کو منظور کرنے کا گناہ ہم نہیں کرنا چاہتے۔ شیوسینا ہمیشہ سچ اور پالیسی کی سیاست کرتی آئی ہے۔
بی جے پی رہنما منوہر لال کھٹر نے کہا کہ ہم نے ہریانہ میں حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ گورنر نے ہماری تجویز کو منظور کر ہمیں مدعو کیا ہے۔
ہریانہ کی 90 اسمبلی سیٹوں میں سے بی جے پی کو 40 سیٹوں پر جیت ملی ہے۔ وہیں کانگریس کے کھاتے میں 31 اور جے جے پی کے کھاتے میں 10 سیٹیں آئی ہیں۔
ویڈیو: ہریانہ اور مہاراشٹر اسمبلی کے الیکشن نتائج پر دی وائر کے اجئے آشیرواد اور سیاسی تجزیہ کار سجن کمار کے ساتھ عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ہریانہ اسمبلی انتخاب: بی جے پی کو اخلاقی بنیاد پر حکومت بنانے کا دعویٰ چھوڑنے کی بات کہتے ہوئے سینئر کانگریسی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کچھ وزراء کو چھوڑکر انتخاب میں پوری کابینہ کاسُپڑا صاف ہو گیا ہے۔
اسمبلی الیکشن کے نتائج کا اعلان ہونے سے پہلے ریاست میں بی جے پی کے من مطابق مظاہرہ نہ ہونے کی ذمہ داری لیتے ہوئے ریاستی صدر سبھاش برالا نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے سبھی پارٹیوں سے بی جے پی کے خلاف ایک ساتھ آنے کی اپیل کی ہے۔ بی جے پی 90 میں سے36 اور کانگریس 33 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ دشینت چوٹالا کی قیادت والی جے جے پی 10 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔
ہریانہ کے وزیراعلیٰ اور بی جے پی رہنما منوہر لال کھٹر نے ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ مودی حکومت نے دنیا بھر میں ہندوستان کا قد بڑھایا ہے، کیونکہ اس کے لئے ملک ہمیشہ سب سے اوپر ہے، جبکہ کانگریس نہرو-گاندھی فیملی سے آگے نہیں سوچ سکتی ہے۔