آر بی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق سائبر دھوکہ دھڑی کے ذریعے16-2015 میں بینک اکاؤنٹس سے ایک لاکھ روپے سے زیادہ نکالی گئی رقم کے اعداد و شمار 40.20 کروڑ روپے سے بڑھکر18-2017میں 109.56 کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ ان کے دو سال کی حکومت میں کوئی فساد نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ سرکاری رپورٹ بتاتی ہے کہ صرف سال 2017 میں ہی اتر پردیش میں فرقہ وارانہ تشدد کے کل 195 واقعات ہوئے ہیں۔ اس دوران 44 لوگوں کی موت ہو گئی اور 542 لوگ زخمی ہوئے۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ ہندوستان میں سال 2004 سے 2017 کے درمیان فرقہ وارانہ تشدد کے 10399 واقعات ہوئے۔ اس میں 1605 لوگ مارے گئے اور 30723 لوگ زخمی ہوئے۔
پونے پولیس کے ذریعے ماؤوادیوں سے مبینہ طور پر تعلقات کے الزام میں جون مہینے میں گرفتار 5 سماجی کارکن پونے کی یروڈا جیل میں بند ہیں۔ ان کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ یو اے پی اے ہٹانے سمیت مختلف مانگوں کو لے کر ان لوگوں نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج اہیر نے کہا پیٹ پیٹ کر قتل کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ کوئی بھی مہذب سماج اس کو قبول نہیں کرے گا۔ مرکزی حکومت اس معاملے میں موت کا اہتمام والا بل جلد ہی پیش کرے گی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ ہنسراج اہیر نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ اتر پردیش حکومت کی رپورٹ کے مطابق دیوبند میں ہندو ؤں کی نقل مکانی سے متعلق کوئی معاملہ جانکاری میں نہیں ہے۔
بھیما کورے گاؤں معاملے میں اس گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےمختلف تنظیموں نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ،وہیں اپنی گرفتاری پر ولسن نے کہا ہے کہ ان کو سازش کے تحت پھنسایا جارہا ہے۔
لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ریاست کے وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نے کہا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو ملک میں بھیڑ کے ذریعے اقلیتوں کے قتل کےواقعات سے متعلق مخصوص اعداد و شمار نہیں رکھتا ہے۔