یوپی پولیس

سی اے اے مظاہرہ: صدف جعفر اور دارا پوری سمیت 28 لوگوں کو 63 لاکھ روپے کے ہرجانے کا نوٹس

اتر پردیش انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ 19 دسمبر 2019 کو لکھنؤ کے حضرت گنج میں شہریت قانون کے خلاف ہوئے احتجاج اور مظاہرے کے دوران پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ حالانکہ اس دن کئی کارکن نظربند تھے۔

اتر پردیش: ریپ ملزم نے کیا متاثرہ کے والد کا قتل، پولیس پر لاپروائی کا الزام

معاملہ فیروزآباد ضلعے‎ کا ہے۔ اگست 2019 میں ملزم نے ایک نابالغ لڑکی سے ریپ کیا تھا۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ملزم لگاتار ان پر مقدمہ واپس لینے کے لئے دباؤ بناتے ہوئے دھمکیاں دے رہا تھا، لیکن شکایت کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

ریٹائر آئی پی ایس نے کہا، یوگی راج میں یوپی پولیس اور فرقہ پرست ہوگئی ہے

ویڈیو: شہریت ترمیم قانون کو لےکر اتر پردیش میں ہوئے تشدد، لوگوں کی موت اور پولیس کے کام کرنے کے طریقے پر ریاست کے سابق آئی جی اور سماجی کارکن ایس آر داراپوری سے دی وائر کے مہتاب عالم کی بات چیت۔

فیروزآباد پولیس کے ذریعے مرحوم شخص اور بزرگوں کو نوٹس بھیجنے کے معاملے کی جانچ کے لیے کمیٹی کی تشکیل

اترپردیش کے فیروزآباد شہر میں گزشتہ 20 دسمبر کو شہریت ترمیم قانون کو لے کر ہوئے مظاہرے اور تشدد کے بعد پولیس نے ایسے 200 لوگوں کو نشان زد کر نوٹس بھیجا ہے، جن میں ایک مرحوم شخص اور شہر کے کچھ بزرگوں کے بھی نام ہیں،جو اب چل پھربھی نہیں سکتے۔

یوپی پولیس ہی دنگائی بن گئی ہے: ہرش مندر

ویڈیو: شہریت ترمیم قانون کو لے کر ہوئے مظاہروں اور تشدد کے بعد اترپردیش پولیس پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزامات لگ رہے ہیں۔ اترپردیش کے کئی علاقوں کا دورہ کر کے لوٹی فیکٹ فائڈنگ ٹیم کے ممبر اور سماجی کارکن ہرش مندر سے دی وائر کے ڈپٹی ایڈیٹر اجئے آشیروادکی بات چیت۔

جھانسی انکاؤنٹر معاملہ: اکھلیش یادو نے کہا-ریاست میں ’رام‘ نہیں ’ناتھو رام راج‘، پولیس بھی کر رہی ہے لنچنگ

یہ معاملہ اتر پردیش کے جھانسی کا ہے۔ مبینہ طور پر انکاؤنٹر میں مارے گئے نوجوان کے اہل خانہ نے کہا کہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے یوپی پولیس پر فرضی انکاؤنٹر کا الزام لگایاہے۔ جھانسی پولیس نے نوجوان کے غیر قانونی ریت کان کنی میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوپی: گینگ ریپ متاثرہ نے کی خودکشی، مبینہ طور پر مقدمہ واپس لینے کا دباؤ بنا رہے تھے ملزم

مظفر نگر ضلع کے بیہڑی گاؤں کی 24 سالہ گینگ ریپ متاثرہ سے تقریباً ایک سال پہلے تین لوگوں نے ریپ کیا تھا اور تب سے ملزمین ضمانت پر ہیں ۔ خودکشی کرنے سے پہلے متاثرہ نے اپنے ہاتھ پر ملزمین کے نام لکھے تھے۔

میڈیا بول: صحافیوں کی گرفتاری  اور  یوپی پولیس کا رویہ

ویڈیو:میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے یوپی پولیس کےذریعے یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ قابل اعتراض مواد نشر کرنے کو لے کر تین صحافیوں کی گرفتاری پر وکیل وراگ گپتا اور پریس کلب آف انڈیا کے صدر اننت باگائیتکر سے ارملیش کی بات چیت۔

اتر پردیش: نابالغ دلت لڑکی کو گینگ ریپ  کے بعد زندہ جلایا، 7 کے خلاف مقدمہ درج

یہ معاملہ اتر پردیش کے مظفرنگر کا ہے۔ الزام ہے کہ ایک اینٹ بھٹہ کے مالک اور 6 دیگر لوگوں نے وہاں کام کرنے والی نابالغ دلت لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیا اور ثبوت مٹانے کے لئے اس کو زندہ جلا دیا۔

گدھوں کی رہائی،راہل گاندھی کا مذہبی عقیدہ ،’پاکستان زندہ باد‘کے نعرے اور مویشیوں کے ساتھ زیادتی کا سچ

فیک نیوزراؤنڈاپ:خبر کا بازار گرم ہو تو کیا نہیں بیچا جا سکتا ہے  اور آج کے اس تکنیکی دور میں میڈیا سب کچھ بیچ رہا ہے۔ میڈیا کی ذمہ داری یہ ہے کہ  وہ حکومت اور سماج کے معاملات کو صحیح طریقےسے سماج  کے سامنے رکھے ،اور اس […]