اتر پردیش ایس ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک، وی گو، وی چیٹ، شیئر اٹ، ایم آئی اسٹور، کوائی، یو سی براؤزر جیسے 52 ایپ کے ذریعے فون کا اہم ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے، اس لیےایس ٹی ایف سے وابستہ تمام ملازمین فوراً اس کواپنے اور اپنےاہل خانہ کے فون سے ڈیلیٹ کر دیں۔
معاملہ اتر پردیش کے باندہ ضلع کا ہے۔ 52 سالہ کسان رام بھون شکلا دو دن سے فصل کاٹنے کے لیے گاؤں میں مزدور ڈھونڈ رہے تھے، مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور نہیں مل رہے تھے۔
معاملہ فیروزآباد ضلعے کا ہے۔ اگست 2019 میں ملزم نے ایک نابالغ لڑکی سے ریپ کیا تھا۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ملزم لگاتار ان پر مقدمہ واپس لینے کے لئے دباؤ بناتے ہوئے دھمکیاں دے رہا تھا، لیکن شکایت کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
اتر پردیش کے بلند شہر میں ہوا حادثہ۔ ویشنو دیوی سے زیارت کرکے لوٹ رہے عقیدت مند جمعہ کی صبح ضلع کے نرورا واقع گنگا گھاٹ پہنچے تھے اور آرام کرنے کے لیے سڑک کنارے سو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے سبھی لوگ ایک ہی خاندان سے ہیں ۔
اتر پردیش کے آگرہ واقع اچھنیرا بلاک کے گاؤں چاہ پوکھر میں قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے مسلمان اپنے لوگوں کو گھروں میں ہی دفن کرنے کو مجبو رہیں۔
ہندوستانی سیاست میں کرشمائی قیادت نے کئی کرشمے دکھائے ہیں، لیکن کسی بھی دور میں کرشمہ کے مقابلے زمینی فارمولے اور کمیونٹیز کی صف بندیاں زیادہ مؤثر رہی ہیں۔ فی الحال کانگریس کم سے کم یوپی میں تو ان دونوں مورچوں پر پچھڑتی نظر آ رہی ہے۔
اتر پردیش کے نوئیڈا میں چیکنگ کے دوران ایک ٹرینی سب انسپکٹر نے جم ٹرینر کو گولی مار دی تھی ۔ الزام ہے کہ سب انسپکٹر نے پرموشن کی وجہ سے ایسا کیا تھا۔
ریاستی وزارت اقلیتی امور، مدارس میں پڑھنے والے بچوں کے لیے کرتا -پاجامہ کی جگہ پینٹ شرٹ لازمی کرنے جا رہی ہے۔
کلکٹر کی سوشل میڈیا پوسٹ پر بی جے پی ایم ایل اے نے کہا کروںگا یوگی-مودی سے شکایت، نائب وزیر اعلیٰ بولے ہوگی مناسب کارروائی۔
اتر پردیش میں ایم ایل اے سرکاری خزانے سے غریبوں کو کمبل کے ساتھ سرکاری اسکولوں کے طلبا کو جوتے-موزے اور سویٹر بھی بانٹ رہے ہیں۔ مگر اس ادا سے جیسے ان کی بڑی مہربانی کہ جنوری میں بانٹ دے رہے ہیں ورنہ مارچ-اپریل میں بانٹتے تو کوئی کیا کر لیتا؟
ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارسِ عربیہ نے الزام لگایا کہ اقلیتی فلاح و بہبود افسر کو رشوت نہ دے پانے کی وجہ سے کچھ مدرسوں کی تفصیل سرکاری پورٹل پر نہیں آ پا رہی ہے۔ چھٹیاں کم کرنے کو لےکر وزیراعلیٰ سے نظرثانی کی مانگ۔
وزیراعلی ٰنے دعویٰ کرتے ہوئے کہا، آج ہماری حکومت کو آٹھ مہینہ پورے ہوئے ہیں اور اس دور میں ایک بھی فساد نہیں ہوا۔ 22کروڑ باشندوں کو حفاظت دینے کے لئے حکومت پوری طرح سے پرعزم ہے۔ لکھنؤ:سماجوادی پارٹی (سپا )نے اتوار کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی […]